2012 in review

The WordPress.com stats helper monkeys prepared a 2012 annual report for this blog.

Here’s an excerpt:

4,329 films were submitted to the 2012 Cannes Film Festival. This blog had 33,000 views in 2012. If each view were a film, this blog would power 8 Film Festivals

Click here to see the complete report.

Things that I learned from my daughter’s wedding…

.

There is no company that can be compared to the family, rest is only the matter of give and take, profit and loss.  I am thankful to Allah (SWT) for returning the love of my family to me.

.

Single mothers should not be worried about their daughter’s marriage.  Fatherless daughters are given away more decently.

.

Young couples can live happily if they learn to do things on their own and try to balance all relations.

.

All tasks are accomplished only with the help of Allah (SWT).

Thanks to My Family

I am extremely grateful to my parents and my brothers and sisters and their children and my relatives for their joyous participation and warm wishes in my daughter’s wedding.  Her successful event for my is like a dream come true.

May Allah (SWT) bless them all, accept all their good deeds, forgive their mistakes, make their lives easy in this world and in the Hereafter, Ameen!

May they all be rewarded at maximum for their love and all kind of support to make my daughter’s events happy and unforgettable, Ameen!

Mehndi, Wedding, Valima

.

.

This slideshow requires JavaScript.

Who Cares…

“Lo! as for those whom the angels take (in death) while they wrong themselves, (the angles) will ask; In what were you engaged?  They will say:  We were oppressed in the land.  (The angles) will say:  Was not Allah’s earth spacious that you could have migrated therein?…”  Surah An-Nisa 97

الحمد للہ… الله نے مجھے اکیلا ضرور کیا لیکن کبھی بے آسرا نہیں چھوڑا… دوسروں کی خوشیوں میں میری خوشیوں کا سامان کیا… مجھ سے تعلق رکھنے والے ہر شخص کو اتنی خوشیاں دیں کہ کبھی کسی محرومی کا احساس ہی نہیں ہوا… اور سالوں کیسے بیت گۓ پتہ بھی نہیں چلا…
.
ہاں زندگی میں انسانیت اور انسانوں کی زبانوں پر سے یقین کراچی میں آ کر کھویا… پہلے ہی جتا دیتے ہیں کہ خود سب کچھ کرنا پڑے گا… پھر بڑی بڑی باتیں ، بڑے بڑے ڈائیلاگز… اور جب ذمہ داری پڑتی دیکھی تو دم دبا کر اپنوں میں بھاگ لئے… اتنی باتیں ہوتی ہیں، کوئی بھی بات کو بہانہ بنایا جا سکتا ہے… اور میں تو لوگوں کے بہانے پہلے ہی بتا سکتی ہوں کہ میرے بارے میں کیا کیا بہانے بنائیں گے… یہ کھیل اتنا دیکھا کہ با لا خر فیصلہ کرنا پڑا کہ لوگوں کو پا کر کھونے سے بہتر ہے پانے سے پہلے ہی کھو دیا جاۓ… کیونکہ دوسروں کو تو کیا فرق پڑنا ہے، انکی اپنی زندگی تو پہلے ہی سیٹ ہوتی ہے… خیر غیروں کی حرکتوں کا کیا برا ماننا نہ ان سے توقع نہ امید… 
اپنے اپنے ہی ہوتے ہیں، سالوں بعد بھی گلے لگا ہی لیتے ہیں، خوشیوں میں شریک ہو جاتے ہیں…  یہی تو ہے اپنا پن… 
.
غیروں سے ہمدردی تو کی جاسکتی ہے، انکی مالی مدد کی جا سکتی ہے… اور بس… اس سے آگے بات ظرف کی ہوتی ہے یا اسٹیٹس  کی ہوتی ہے… جس کے پاس اسٹیٹس ہو اس میں اکثر ظرف کی کمی ہوتی ہے اور جس کے پاس ظرف ہو اسکے پاس اسٹیٹس نہیں ہوتا… اسٹیٹس والے نیچے والوں کو اتنا ڈرا دیتے ہیں اور اتنی کنڈیشنز لگا دیتے ہیں کہ وہ ڈر کر دور دور ہی رہیں اور ان کو بہانہ بنانے میں آسانی ہو…. اور یہ بیماری پاکستان کو بھی کھا گئی اور اس میں رہنے والوں کی آزادی کو بھی… 
.
خدا بیٹیوں کو باپ دے تو اسے ظرف بھی دے… ورنہ اپنے باپ بھی لاوارث چھوڑ جاتے ہیں… دوسروں کا تو پھر کیا بھروسہ… سر پر ہاتھ پھر کہیں نہ کہیں سے اپنوں میں سے کوئی ہی رکھتا ہے…
.
ویسے اکیلی لڑکی یا عورت کے ساتھ یہ بڑا مسلہ ہے کہ ہر مرد یہ سمجھتا ہے کہ وہ ان کو پھنسانے کو کوشش کر رہی ہے یا انکے لئے جال بن رہی ہے یا پھر ان بے چاروں کی معاشرے میں اور گھر میں عزت نہ خراب ہو جاۓ… اس لئے اتنی دفعہ بہن یا بیٹی کہیں گے کہ اکیلی عورتوں کو ہی اپنی نیت پر شک ہونے لگتا ہے کہ شاید یہی بات ہو… اور میرا تو جانتے بھی ہیں سب کہ یہ حال کہ کوئی ایک فٹ دور کرے تو خود کو ایک ہزار فٹ دور کر لیتی ہوں کہ کسی کے لئے مسلہ نہ بن جاؤں… لیکن پھر بھی لوگوں کو خطرہ ہی رہتا ہے… بزدل اور ڈرپوک انسان…
.
چلو پاکستان کا یہ رخ بھی دیکھ لیا… کاش میری بیٹی بھی لوگوں کا ظرف پہچاننے کے قابل ہو جاۓ…پاکستان میں دس سال بہت اچھے گذرے… لوگوں کی پہچان ہوئی… زندگی خود گزارنے کا طریقہ آگیا… بس کراچی سے دل بھر گیا… کراچی پاکستان سے بہت مختلف نکلا… کراچی میں کراچی والے ہی رہ سکتے ہیں… کراچی کراچی والوں کو ہی مبارک ہو… شکر ہے کہ پاکستان بہت بڑا ہے… اور بہت بڑا دل بھی ہے اسکا… کراچی والوں کو بہت پہلے ہی دیکھنا اور سننا چھوڑ دیا تھا… الله اب ان سے دور لے جاۓ… اتنی دور کہ جہاں کی ہوائیں بھی یہاں سے نہ گزرتی ہیں… 
.
.

بیٹی کی رخصتی

.
پاکستان میں جس ماں کے گھر بیٹی ہو وہ بیٹی کے رخصت ہونے کے خواب ضرور دیکھتی ہے… بلکہ اسکی پیدائش سے ہی اسکی شادی کے بارے میں سوچنا شروع کر دیتی ہے… کیسے ہوگی، کس کے ساتھ ہوگی، کیا ہوگا…  خوش نصیب ہوتی ہیں وہ بیٹیاں جو ماؤں کے ہاتھوں رخصت ہوں کیونکہ یہ ذمہ داری صرف ماں ہی نبھا سکتی ہے… لیکن اگر بیٹی کو رخصت کرنا ذمہ داری کے ساتھ ساتھ اعزاز بھی ہوتا ہے تو پھر بھی اپنی بیٹی کے معاملے میں یہ اعزاز مجھے ہی حاصل ہے… آخر پیدا کیا اسے، پالا پوسا، تکلیفیں اٹھائی ہیں اسکے لئے… ایسے ہی تو کوئی نہ گھر بیٹھے چند ہمدردیاں کر کے یہ اعزاز حاصل نہیں کر سکتا نہ… ہے نا بھئی، ٹھیک کہ رہی ہوں نا… ہاں ماں مر جاۓ پھر اور بات ہے… 
خیر الله کے لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے مجھے اور میری بیٹی کو اپنی رحمت اور امی بابا کے سایے میں رکھا… مالک آگے بھی خیر کرے… 
ہائے ہائے، پہلی مرتبہ معلوم ہوئی خاندان کی اہمیت… یہ خاندان ہی ہوتا ہے جو وقت پر خوشیوں میں بھر پور طریقے سے شریک ہو جاتا ہے… ہر کوئی آنے کو تیّار ہے شادی میں… اور میری تو یہ پچھلے بائیس سالوں میں تیسری بہت بڑی خوشی ہے… پہلی بیٹی پیدا ہونے کی… دوسری پاکستان میں رہنے کی اور تیسری بیٹی کی میرے ہاتھوں رخصتی… بس اگر چار پانچ غیر ضروری آوٹ سایڈرز کم ہو جائیں تو میں اپنے ہی رشتہ داروں کو ایڈجسٹ کرلوں… 
.
اور یہ ہے میری بیٹی کی پسندیدہ وڈیو… جب وہ ایک ڈیڑھ سال کی تھی تو مسلسل یہی وڈیو دیکھتی تھی… امی راکھی دیکھنی ہے، امی راکھی دیکھنی ہے… انجمن کا شکریہ جن نے میری بیٹی کا دل خوش کیا… اور نیچے والا گانا میں سنتی تھی جب میں ایک سال کی تھی… امی کو یاد ہے یہ بات… ماں ہیں نہ…

.

.

.

Get Well Soon Edhi!

Just heard about respected Mr. Edhi being hospitalized.

Ya Allah (SWT)! Mr. Edhi is running half Pakistan.  Please keep him healthy and active as he’s always been.  If something happens to him , who’s gonna provide me with kafn and dafn.  So please have Mercy on him.  Ameen!  :’(

But if You want to do a great favor, please take Zardari, Altaf Yazeed, Nawaz Sharif and Shahi Syed ‘s souls away.

.

Follow

Get every new post delivered to your Inbox.