Urdu Opinion پہلی پہلی اردو
July 15, 2010 Leave a comment
کچھہ لکھنے بیٹھیں تو پتہ چلتا ہے کہ اپنی زبان میں کچھہ لکھنا بھی کتنا مشکل ہے۔ یہ سمجھہ نہیں آتا کہ شروع کیسے کیا جائے اوراسےآگے کیسےبڑھایاجائے۔ میراخیال ہےکہ لکھہ کر پڑھنے سے بولتے ہوئے لکھنا زیادہ آسان ہے۔ کیونکہ اس طرح دوبارہ پڑھنا نہیں پڑتا۔ بھئی پہلے سے پتہ ہوتا ہےکہ کیا لکھا تھا۔ حالانکہ یہ پہلی لکھائی نہیں ہے۔ بس ذراپچیس تیس سال کاوقفہ آگیاہے۔ اس وقت صفحات پرلکھہ لکھہ کرمٹایاجاتاتھا اوراب کمپیوٹرپر ٹائپ کرکرکے ڈیلیٹ کیاجاتاہے۔ الفاظ اور چیزوں کاہیر پھیرہے ورنہ عمل تو وہی ہے۔
اچھاپاکستان سے شروع کرتےہیں۔ الله پاکستان کی حفاظت فرمائے موجودہ سیاستدانوں کے شر سے بھی اورآنےوالی نسلوں کو باہرملکوں میں پلنے والی سیاستدانوں کی اولادوں کے شر سے بھی۔ آمین۔
امی نے سکھایاکہ کسی کا حق نہ مارنا۔ کسی کو تکلیف نہ دینا۔ کسی کی بدعانہ لینا۔
کیا سیاستدانوں کی مائیں نہیں ہوتیں جو ان کو یہ سب باتیں بتائیں۔ اوراگر ہوتیں ہیں تو اپنی اولادوں کی تربیت کیوں نہیں کرتیں۔ اوراگرتربیت کرتیں ہیں تو پھر بڑی ہی بدقسمت ہیں کہ ایسی بدتر اولادوں کی مائیں کہلاتیں ہیں۔
توپھر کیا۔ توپھر یہ کہ الله پاکستان کے تمام بے گھر بچوں کی بلائیں ان سیاستدانوں کے بچوں پر ڈال دیں ۔ جب تک بلاول حسین نواز ہمزہ شہبازلاوارث نہیں ہوں گے اس ملک کے بچوں کو ان کا حق نہیں ملے گا۔
Hey, it’s a good experience to type an opinion in Urdu. It’s feels great to criticize politicians in Urdu. May be our politicians can understand this better. Also their followers and their voters.
You see, I always say that Pakistani politicians are illiterate but they are not idiot. They know that whatever the literacy rate may be in Pakistan but they can fool the public in Urdu in a better way.
Recent Comments