Peace Be Upon Him…
July 23, 2010 Leave a comment
الله کے ہونےکا احساس دنیا کا سب سے خوبصورت احساس ہوتا ہے۔ کوئی کمی کوئی حسرت دل میں نہیں رہنے دیتا۔ کائنات کی ساری محبتیں ساری عزتیں ساری رونقیں صرف اسی کی ذات میں ہیں۔ سارے حقوق اسی کے اور ساری حدود اسی کی قائم کی ہوئیں ہیں۔
یا الله۔ مجھے اپنی محبتوں کے قابل بنادے اور وہ اہلیت دے کہ میں تیرے حقوق اداکروں تیری حدود کو پامال کئے بغیر۔ وہ حدود جو قرآن اور رسول صلی الله علیہ وسلم نے قائم کی ہیں۔ اورانسانوں میں سب سے محبوب مجھے رسول صلی الله علیہ وسلم کی ذات کردے۔ اور وہ آنسو جو میرے نبی کی آنکھوں سے نکلے میرےگناہوں کی معافی کےلئے۔ مجھے ان آنسوؤں کا قرض اداکر نے کی توفیق دے۔ آمین۔
ویسے کتنی عجیب سی بات ہے کہ جس شخص کے دل میں سب سے زیادہ خلوص تھا ہمارے لئے۔ سب سے زیادہ تڑپ تھی ہمیں کچھہ لمحات کے لئے انکا ذکر بھی گوارا نہیں ہوتا۔ انسانوں سے محبت ان سےزیادہ کیاکسی نے کی ہوگی۔ ماں باپ بھی احسان جتا ہی دیتے ہیں۔
…“O my Lord! bestow wisdom on me, and join me with the righteous; “Grant me honourable mention on the tongue of truth among the latest (generations); “Make me one of the inheritors of the Garden of Bliss; “Forgive my father, for that he is among those astray; “And let me not be in disgrace on the Day when (men) will be raised up;- “The Day whereon neither wealth nor sons will avail, “But only he (will prosper) that brings to Allah a sound heart;”….(Surah Shu’ra/The Poets 83-89)
Recent Comments