Story of a Lizard
August 2, 2010 Leave a comment
یہ چھپکلی کا بچہ ہے۔ تین دن سے ہمارے فرج کے پاس پڑا ہے۔ میں سمجھہ رہی تھی کہ اس میں کوئی جن ون ہے اور میرے پیچھے کسی نے بھیجا ہے۔ پہلے دن میں نے وظیفے دعائیں پڑھیں لیکن گیا ہی نہیں۔ ہم پاس سے آجا رہے ہیں پھر بھی نہیں بھاگا۔۔۔ میں نے کہا دیکھا ثابت ہو گیا کسی کا اثر ہے ورنہ سورہ یسین سے تو لازما بھاگ جاتی ہیں جن کے اثر والی چھپکلیاں۔۔۔۔۔۔ دوسرے دن میری بیٹی نے اسکو اسٹڈی کیاکچھہ تجربات کئے۔۔۔ کہنےلگی یہ اوپر سے گری ہے اورآگے پیچھے بھاگ نہیں سکتی صرف اپنی جگہ گھوم رہی ہے۔ ظاہر ہے ہم سے ڈر رہی ہے۔۔۔ مجھہ سے کہنے لگی اسے ماردیں ورنہ کب تک بھوک سے تڑپ تڑپ کے جان دے گی۔۔۔ میں نے کہا بھئی اب میں اسے مکڑیاں اور کیڑے کہاں سے لا کر دوں۔۔۔ اور ادھر ادھر بھاگ رہی ہوتی تومیں مار دیتی۔۔۔ یہ تو بے بس ہے اور بےبس کو مارنا کچھہ اچھا نہیںلگتا۔۔۔ آج تیسرا دن بھی گذر گیا۔۔۔ سمجھہ نہیں آرہا کیا کریں۔۔۔۔۔
اور شاید کہ سیلانی ویلفئر اور مدرسے والوں کے دل میں اتر جائے میری بات۔۔۔ مسلمان آزادی کی علامت ہے۔۔۔ وہ مجبور اور بے بس لوگوں کو دو روٹی اورچار دانے چاول کے لئے اپنا غلام بنا کر اپنے مقاصد کے لئے استعمال نہیں کرتا۔۔۔ حافظ قرآن کوبسوں اور سڑکوں پر دس بیس روپےیا ایک تھیلا آٹے کے لئے ہاتھہ پھیلانے نہیں بھیج دیتے۔۔۔ رسول نے تو بتایاکہ جو گھر سے علم کے لئے نکلے الله اسکے لئے ایک سال کا رزق مقدر کردیتے ہیں۔۔۔ خدا کی قسم رسول نے غلط نہیں کہا۔۔۔


Recent Comments