Jealousy… حسد

اچھا ہماری قوم کی سب سے بڑی برائی ہے حسد۔۔۔ گھرہو دفترہو محلہ ہو شہر ہویا صوبے ہوںیا کوئی بھی رشتہ ہو۔۔۔ کوئی کسی کو خوش نہیں دیکھہ سکتا۔۔۔ ایکدوسرے کو ناخوش کرنے اور بربادکرنے کی آخری حد سے گذر جائیں گے۔۔۔ سازشیں جادوٹونے رکاوٹیں۔۔ جسکی توجہ نہ بھی ہو اسکو احساس دلائیں گے کہ یار کیسے انسان ہو اتنی اہم سماجی بربود کے کام میں حصہ نہیں لے رہے۔۔۔ بھئی کسی کو خوش دیکھہ کر خوش ہوجاؤ۔۔۔ ماشاءالله کہہ دو۔۔۔ نہیں۔۔۔ ماش کی دال کی طرح اکڑ جائیں گے۔۔۔ حالانکہ میں نےآج تک ماش کی دال نہیں پکائی۔۔۔ امی سے یہ محاورہ سنا تھا۔۔۔ انکے ہاتھہ کےلذیذ ماش کی دال کے دہی بڑے سارے خاندان میں مشہور تھے۔۔۔

خیر۔۔۔ کیا کہہ رہی تھی میں۔۔۔۔۔۔ ہاں قومی بیماری حسد۔۔۔ سیاستدان عوام کو ذرا خوش دیکھتے ہیں مہنگائی کردیتے ہیں۔۔۔ بھئی لوٹ کے مال سے بھرا سب کچھہ ہے تمھارے پاس۔۔۔ کچھہ دوسروں کو خوش ہو لینے دو۔۔۔ دینی لوگ حسد اور فسد میں سب سے آگے۔۔۔ جہاں کسی کے پاس دس بیس روپے دیکھے بن گئے مسکین۔۔۔ ہاتھہ پھیلا دیا۔۔۔

ویسے یہ سیاسی کارندے بھی بڑی حسد پھیلاتے ہیں۔۔۔ لوگوں کو اخلاقیات سکھانے۔۔ انکی تربیت کرنےکےبجائے دوسری قوموں کے خلاف حسد پیدا کرینگے۔۔۔ خاص طور پر کراچی والے۔۔۔ ہر دوسری قوم کو جھک کر دیکھتے ہیں۔۔۔ بنگالی انھیں کم تر نظر آتے ہیں۔۔۔ عربیوں کی شان وشوکت دیکھہ دیکھہ کر کڑھتے ہیں۔۔۔ او بھئی عربیوں نے ٹھیکہ لے رکھا ہے ہمیں بھیک دینے کا۔۔۔ انکی دولت وہ کیسے بھی اڑائیں ہمارے سیاستدانوں کی طرح لوٹ کی دولت اورمولویوں کی طرح بھیک پرتو عیش نہیں کرتے نہ۔۔۔۔۔۔ ماشاءالله  کہیں خوش ہوں انھیں دیکھہ کر کہ چلو کوئی تو مسلمانوں میں عیش بھی کررہا ہے۔۔۔ جلنے کی اور انکے خلاف فساد پھیلانے کی کیا ضرورت ہے۔۔۔الله نے تو پاکستان کو بھی بہت کچھہ دیا تھا۔۔۔ خود تو سب کچھہ برباد کردیا اپنے ہاتھوں سے۔۔۔ نہ سیکھا نہ بنایا۔۔۔ اب جن مسلمانوں کے پاس کچھہ رہ گیا ہے ان پر تواپنی بد نیتی کی نظر نہ لگائیں۔۔۔۔۔۔ دعا کریں الله ان سے اپنی نعمتیں نہ چھینے۔۔۔ کوئی تو شکرکرتا ہوا بھی جائے۔۔۔ ضروری نہیں سب ہماری طرح روتے گاتے فقیر ہی جائیں۔۔۔۔

About Rubik
I'm Be-Positive. Life is like tea; hot, cold or spicy. I enjoy every sip of it. I love listening to the rhythm of my heart, that's the best

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Connecting to %s

Follow

Get every new post delivered to your Inbox.