Personal Choices or selfishness

اب سےتقریبا چار سال پہلے کی بات ہے۔۔۔ نارتھہ ناظم آباد کے پیچھے جو پہاڑیاں ہیں ان پر جانے کا اتفاق ہوا۔۔۔ پہاڑی علاقہ دو حصوں میںبٹا ہوا دیکھہ کر حیرت سی ہوئی۔۔۔ ایک پکی سڑک اوپر جارہی تھی ۔۔۔ اسکے سیدھےہاتھہ پہ اردو بولنے والے جنہیں الله جانے کیوں آج تک مہاجر کہا جاتا ہے۔۔ بدحالی میں آباد دیکھے۔۔۔ سڑک کے الٹے ہاتھہ پہ پٹھانوں کی آبادکاری دیکھی مہنگی مہنگی گاڑیاں, تیزی سے تعمیر ہو تے ہوئے گھر۔۔۔
حیرت کی بات یہ ہے کہ ایم کیو ایم شمالی علاقہ جات میں جا کر یہ تو کنفرم کر سکتے ہیں کہ لڑکی کے کوڑے پڑنے والا واقعہ صحیح ہے یا نہیں۔۔۔ لیکن اپنے شہر کاہوش نہیں۔۔۔ آج ان غافلوں کو پتہ چلا کہ پہاڑیوںمیں طالبان نے گھر بنالئے۔۔۔
پہلی اگست سے آج آٹھہ اگست ہوگئی۔۔۔ چند اسٹالز لگے دیکھے لیکن کہیں بھی قومی نغمےنہیں چلائے جا رہے۔۔۔  وجہ پوچھی تو پتہ چلا خوف وہراس۔۔۔  پولیس رینجرز غائب۔۔۔ میں نے سوچا الیکشن کے وقت ندی نالوں سے نکلنے والے برساتی کیڑوں جیسے سیاسی کارکن آج کہاں ہیں۔۔۔ ایک رات میں سڑکوں کو ایم کیو ایم کے جھنڈوں سے بھردینے والوں کے ہاتھہ ایک قومی پرچم لگانے کے لئے کیوں ٹوٹ جاتے ہیں۔۔۔ ایسا لگتا ہےکراچی کی ساری سیاسی جماعتوں نے طالبان کے ساتھہ ملکر یہ منصوبہ بنایا ہے۔۔۔ پہلے غافل رہو۔۔۔ پھر شور مچاؤ۔۔۔ پھر خوف وہراس پھیلاؤ۔۔۔ جیسے سوات اور دوسرے علاقوں میں کیا۔۔۔

اب شہر میں یہ دوتین بم دھماکے کروائیں گے۔۔۔ لوگ مریں گے۔۔۔ پھر یہ کہیں گے کہ حالات قابو سے باہر ہیں۔۔۔ عوام کو خوف وہراس میں مبتلا کرکے فوجی آپریشن کے حق میںبیانات دلوائیں گے۔۔۔ اور انکا کام ختم۔۔۔

جسطرح رمضان سال کے گیارہ مہینوں کی روحانی گند صاف کرنے آتاہے۔۔۔ اسی طرح اگست کا مہینہ باقی گیارہ مہینوں کی پاکستان سے متعلق ذہنی گندکو صاف کرنے آتا ہے۔۔۔ ہر غیرت مند قوم اپنے قومی دن اسی طرح مناتی ہے۔۔۔ اسکے مرد عورت بچے بڑے سب اس طرح ایک ہو جاتے ہیں کہ لگتا ہے کہ ایک قوم ہیں۔۔۔ لیکن پاکستان وہ بد نصیب ملک ہے کہ جو کھلاتاہے پلاتا ہے لیکن اسکےپڑھے لکھے لوگ اس سے منہ موڑکردوسروں کے گن گاتے ہیں۔۔۔ جاہل عوام تو خیر اچھی ہے کہ جوش ہے ان میں کم از کم۔۔۔ مسئلہ ہیںپڑھے لکھے جاہل۔۔۔ چلو مذہب کو چھوڑو۔۔۔ وطن پہ تو ایک ہو جاؤ۔۔۔ بے چارے۔۔۔ درآمد شدہ انسانیت کے مردہ فلسفے میں جکڑے ہوئے اونچے علاقوں کے قیدی۔۔۔ باقی قوم اتنی بھی گھٹیا نہیں کہ ان کے ساتھہ ملکرقومی تہوار بھی نہ منا سکیں۔۔۔
ایمان دل میں۔۔۔ حیا دل میں۔۔۔ پردہ دل میں۔۔۔ پاکستان دل میں۔۔۔ حب الوطنی دل میں۔۔۔ او بھئی کچھہ تو ظاہر کرو اندر کے خزانے۔۔۔ کہ سب کچھہ دل میں لےکر مرنا ہے۔۔۔  بے چارے انفرادیت اور پرسنل چوائسز کے  سحر سے ہی نہیں نکل پاتے۔۔۔ جہاں طبیعت اور مزاج پہ اسلام یا وطن کی کوئی چیز بھاری پڑی اور بہانہ بنایا پرسنل چوائسز کا یا پھروہ مشہور زمانہ حدیث کے پیچھے پناہ لےلی۔۔۔ کیا شان ہے میرے نبی کی۔۔۔ پناہ ادھر ہی آکر ملتی ہےہر کسی کو۔۔۔۔
ویسے پھر زرداری اور نواز شریف کوکیوں براکہتے ہو۔۔۔ مصطفے کمال کی طرح یا آپکی طرح ان کی بھی پرسنل چوائسز ہیں۔۔۔ دینی لوگوں کو بھی حق ہے۔۔۔ خود دینی لوگوں کی نس نس میں جھانک آئیں گے۔۔۔ اور اگرشک بھی ہو جائے کہ بات انکی طرف گئی ہے تو دوسرا انتہا پسند ہے۔۔۔ ملا ازم ہے۔۔۔ کسی کو جج نہیں کرنا چائیے۔۔۔
مت تبدیلی لاؤ۔۔۔ یہاں تو سب مطمئن ہیں اپنی حالت پر۔۔۔ کوئی بارہ بچے پیدا کرے۔۔۔ چار شادیاں کرے۔۔۔  سبکی پرسنل چوائسز ہیں۔۔۔

آپکے قبیلے کے نجم شیراز نے گایا تھا نہ۔۔۔ جیسے چاہو جیو۔۔۔ تو اسکا حق تو سبکو ہے۔۔۔

چودہ اگست پر پرانے گانے ہی سننے کو مل رہے ہیں۔۔۔ گائے کون۔۔۔ سارے گلوکار انڈیا کو پیارے ہو چکے ہیں۔۔۔ لگتا ہے وہی ان کی آخری آرامگاہ ہوگی۔۔۔ آمین۔۔۔ کاش ان گلوکاروں کے ماں باپ انڈیا میں رہ جاتے اورایسے بیٹے کرتے جو پاکستان کو فائدہ پہنچاتے۔۔۔

About Rubik
I'm Be-Positive. Life is like tea; hot, cold or spicy. I enjoy every sip of it. I love listening to the rhythm of my heart, that's the best

2 Responses to Personal Choices or selfishness

  1. آپ نے ایم کیو ایم ہی کا نام کیوں لیا ملک میں اور بھی تو سیاسی پارٹیاں ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    • Rubik says:

      میرا تعلق کراچی سے ہے اس لئےایم کیوایم کا نام لیا۔۔۔ اپنے شہر کی گند کو نظر انداز کرکے دوسروں کو برا کہنا اچھا نہیں لگتا۔۔۔ مجھے سو فیصد یقین ہے کہ باقی صوبے کے عوام کے خیالات اپنی پارٹیز کے بارے میں ایسےہی ہوں گے۔۔۔ کیونکہ یہ سب ایک ہی تھیلی کے چٹے بٹے ہیں۔۔۔ اگرہر صو بے کی عوام اپنی اپنی سیاسی پارٹیز کی خبر لے تو جلد کوئی اچھا نتیجہ نکل سکتا ہے۔۔۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Connecting to %s

Follow

Get every new post delivered to your Inbox.