دعائے رمضاںبرائے انساں۔۔۔
August 9, 2010 Leave a comment
اللّهُمَ اَرِنَا الحَقَّ حَقًّا وَّ ارْزُقْنَا اتِّبَاعا وَاَرِنَا الْبَاطِلَ بَاطِلاً وَّارْزُقْنَا
اِجْتِنَابَا
یا الله ہمیں سچ کوسچ دکھائیے اور اسکی پیروی کرنے کی تو فیق دیں۔۔۔ اور ہمیں جھو ٹ کوجھوٹ دکھا ئیےاور اس سے بچنے کی تو فیق دیں۔۔۔ آمین
یاالھی۔۔۔ پاکستانی قوم کوانسان بنادیں ۔۔۔ انھیںمنظم کردیں۔۔۔ ان میں عزت نفس اورخودداری جگادیں۔۔۔ انکے اندر زندگی گذارنے کا شعور پیدا کردیں۔۔۔ انھیں اس ذہنی پستی اور غلامی سے نجات دیںجس کی وجہ سے یہ دنیا بھر میں ذلیل و رسوا ہو چکے ہیں۔۔۔ اس قوم کےلڑکوں اور لڑکیوں کو ایکدوسرے کے شر سے بچالیں تاکہ یہ ملک وقوم کے لئے مفید ثابت ہوں۔۔۔
یا الله ۔۔۔ اس رمضان میں سیاسی شیاطین کو کہیں دور لے جا کر قید کریں اور انھیں شوال کے روزوں تک نہ چھوڑیں تاکہ قوم کا تز کیہ نفس صحیح طرح ہو سکے۔۔ اور مولویوں کو توفیق دیں کہ وہ چوری کی بجلی سے آپکے گھر کو روشن نہ کریں۔۔۔ ویسے آپ ایسی عبادتیں قبول کر لیتے ہیں کیا۔۔۔
اچھا یہ جو بائیں بازو کا گروپ ہے ڈنڈی یہ بھی بہت مارتے ہیں آپکے احکامات میں۔۔۔ حا لانکہ دیکھیں میں ان سے کہتی ہوں کہ بھئی کلئیر کٹ ڈکلیریشن دیں غالب کی طرح کہ۔۔۔ جانتا ہوں ثواب طاعت و زہد۔۔ پرطبیعت ادھر نہیں آتی۔۔۔۔ لیکن بھئی بہت چکر باز ہیں۔۔۔ تو پلیز آپ انکو بھی ہدایت دے دیں خود تو یہ آپ سے مانگیں گے نہیں۔۔۔ یقین کریں بالکل ملا مینٹیلیٹی ہے ان کی۔۔۔ بیانات ملا لیں بال بال برابر فرق نہیں۔۔۔ انھیں بھی ملاؤں کی طرح سو فیصدیقین ہے کہ یہ جنت میں جائیں گے۔۔۔
اللّهمّ صلِّ و سلِّم و بارِك على مُحمَّدٍ وَّ على آلِ
مٌحمَّد
Recent Comments