Veena and Mufti

Is Atif Aslam representing Pakistani culture, Islamic values, Two-Nation Theory? Would any of the scholars and muftis dare to accuse him for spreading vulgarity? Or will they excuse him for he has performed Hajj and is a male member of our society?
I have never been the fan of Veena Malik and am not interested in what she does. She is an adult. She knows how to make money so knows better about what she is doing and why.
However, I do have a little sympathy with Mr. Mufti Abdul Qawi and all the scholars, maulvis and muftis like him and with their female supporters. How ignorant would that be to accuse a female entertainer for being bold and vulgar, just because few people (most probably men), from Indian and Pakistan contact a mufti to let out their anger. Ignorant and stupid at the same level are those male and female Pakistanis who think that Veena Malik did ruin the image of Pakistan.
Honor of Two-Nation Theory and reputation of Pakistan!
Do these muftis, scholars, maulvis, noble citizens and semi-religious people seriously know what they are talking about…and how many times a day, to how many people in their surroundings do they talk about these issues? I am really surprised to hear the voices coming from Karachiites. The one who have sold their honour and dignity of Pakistan and TNT to India under the flag and ideology of MQM. Talking of punishing and cursing Veena Malik — without any shame, the youth of Karachi is obsessed with Indian movies 24/7, copying their superstars — the mothers and grandmothers from Karachi busy watching Star Plus.
Did Mufti Abdul Qawi ever questioned his listeners, followers and friends that what have they done for the honour and dignity of Pakistan? Why they never protest against men who burn their women alive or kill them with acid or other ways, torture them, cheat them, dishonour them in public?
Why they never blamed Atif Aslam, Jawad Ahmed, Ali Zafar, Najam Sheeraz and other singers, actors and comedians for ruining Pakistan’s Islamic image worldwide? Mehreen Raheel played cheap in Virsa. Why was she excused from all curses and criticism? Because she is backed up by her husband and her mother, the two holy dominant characters of our society that God has given them permission to do whatever they want to?
COWARDS!
اپنے بزرگوں سے ہمیشہ سنا کہ جو دو روٹی کھاتا ہے اسے سب عقل ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔ اور وینا ملک دوروٹی کھاتی ہی نہیں, کماتی بھی ہیں, لہذا اپنا نفس, اپنا ضمیر, اپنا پیشہ, سب جانتی ہیں۔۔۔ وینا ملک سے مجھے کوئی خاص ہمدردی نہیں کیونکہ وہ اپنا اچھا برا خوب سمجھتی ہیں۔۔۔
ہاں مفتی عبدالقوی صاحب سےہمدردی بھی ہوئی اور انکی عقل پررونا بھی آیا اور ہنسی بھی۔۔۔ انھوں نے اپنے ہندوستانی جاننے والوں کے فون اور پاکستانی سترہ کروڑ عوام کو مد نظر رکھہ کر یہ فیصلہ کرلیا کہ وینا ملک نے دو قومی نظریے کی خلاف ورزی کی ہے, علامہ اقبال کی روح کو تکلیف پہنچائی ہے, پاکستان اور اسلام کی ساکھہ کو نقصان پہنچایا۔۔۔
کمال ہے بھئی۔۔۔ بلکہ حیرت ہے کہ ان ہندوستانی جاننے والوں اور پاکستانی سترہ کروڑ عوام کو عاطف اسلم, جواد احمد, نجم شیراز, علی ظفر اور نہ جانے کتنے گلوکاروں, اداکاروں اور مسخروں کی حرکتوں پر پاکستان کا وقار, دو قومی نظریہ اور علامہ اقبال یاد نہیں آتے۔۔۔ جواد احمد نے ورثہ بنا کر کون سی پاکستان کی خدمت کرلی۔۔۔ اس میں مہرین راحیل کی بے ہودگیوں پر کوئی فتوی نہیں آیا۔۔۔ یا شاید ایک مرد کاساتھہ ہونے کی وجہ سے اس پر لعنت پھٹکار نہیں بھیجیں۔۔۔ علی ظفر نے الو کاپٹھا سنکراور عاطف اسلم کے فنی کارنامے دیکھہ کر توعلامہ اقبال رشک کرتے ہوں گے۔۔۔
کچھہ بھی ہو ان سب پر کوئی فتوی نہیں لگے گا۔۔۔ شاید اس لئے کہ وہ سب مرد ہیں۔۔۔ اور اگر ہمارے مفتیوں اور علماؤں نے مردوں پر فتوے لگانا شروع کردیے تو ان کو عطیات و زکوات وخیرات کون دے گا۔۔۔ اور ویسے بھی ہمارے مفتیوں اور علماؤں کا اسلام اور ان کی ذاتی توجہ کا مرکز عورت ہوتی ہے۔۔۔ عورتیں کیا کررہی ہیں بس اس پرنظر رکھتے ہیں۔۔۔ انھیں کا ضمیر جگاتے رہتے ہیں۔۔۔انھیں کے جنت دوزخ کے فیصلے کرکے خوش ہوتے ہیں۔۔۔
ان مفتی صاحب نے اپنے ملنے والے, سننے والےاور فون کرنے والےمرد حضرات سے کبھی یہ پوچھا ہے کہ دو قومی نظریہ ہے کیا چیز۔۔۔ اقبال کی شاعری میں کس کس کو دلچسپی ہے۔۔۔ ان میں سے کس کس نے پاکستان اوراسلام کی ساکھہ کو بلند کرنے کے لئے کوئی ایک بھی کام کیا ہے۔۔۔ وینا ملک کی حرکتوں پرجن جن کا دل دکھا ہے وہ کیا اپنے شب و روز, ویک اینڈز, رمضان انڈین فلمیں اور گانے دیکھہ کر نہیں گذارتے۔۔۔ کیا صرف خواتین کی ذمہ داری ہے کہ ملک و قوم وخاندان کی عزت رکھیں۔۔۔
ان مفتی صاحب نے کبھی ان مردوں کے بارے میں فتوی دیا جو لڑکیوں اورعورتوں کو تیزاب سے یا آگ لگا کر ماردیتے ہیں۔۔۔ کماتے نہیں لیکن بچے پیدا کرکے انھیں عورتوں کے پالنے کے لئے چھوڑ جاتے ہیں۔۔۔ جائیداد اور دولت کے لئے عورتوں پرجھوٹے کیسز بناتے ہیں۔۔۔ خواتین کو پڑھاتے نہیں دنیا کے مطابق نہیں چلاتےاور پھر انکی جہالت کا فائدہ اٹھا کر انھیں برباد کردیتے ہیں۔۔۔
کبھی ان مولویوں اورمفتیوں نے اپنی خانقاہوں اورحجروں سے باہر نکل کر دیکھا کہ کس کے گھر چولہا جلا, پاکستان اور اسلام کا مستقبل سڑکوں پر لا وارث کیوں پھر رہا ہے۔۔۔
بے چارے بزدل مولوی اورمفتی۔۔۔ مردوں کو مردانگی سکھانا, تہذیب و شائستگی کی تعلیم دینا, علم وہنر کی طرف راغب کرنا انکی فیلڈ کہاں۔۔۔ یہ ان سب مسئلے مسائل کو کیا جانیں۔۔۔ ان کا مشغلہ تو ہے صدقات و خیرات و عطیات و صدقات جمع کرنے کے طریقوں پرغور کرنا یا عورتوں کے مسائل پر فتوے دینا۔۔۔
اسلام کو دنیا میں پھیلانا انکا کام ہے۔۔۔ صوفیوں اور راھبوں کی طرح دنیا سے ہی کٹ کر بیٹھہ گئے ہیں۔۔۔
Like this:
Be the first to like this post.
Recent Comments