American Born Girls

MUTTAHIDDA QUOMI MOVEMENT KI DEHSHAT GARDI…..My embroider, my tailor are so nice.  They all want to work seven days a week.  They never refuse us.  But this Sunday, he said that MQM’s workers came and asked everyone to shut down business and attend MQM’s qoumi yekjehti Jalsa or else.  I hate MQM.  Why do they threaten people?  Can’t they do anything like educated people?  Parhay likhay jahilon ki jamat! O God! Kill them all.  Ameen!
Bhula diya main kiya keh rahi thi………………..
I am an alone-a-horribolic person.  That’s a very complicated molecular composition.  If I can’t even be trusted for ten or twenty rupees, why make it a fashion asking me if I know any boys  or girls here or there.  I am not an American.  I don’t have a green card.  I don’t know any green card or American born girls available for marriage.
I don’t know any boys, abroad or here, who are worth getting or giving proposals.  The city is blessed with boys of all ages but if there is a tough competition for suitable son-in-law, it means they are not brought up the proper way.  That’s because mothers promise their boys to find a princess for them.  Also because they don’t set any standards while looking for their own daughters’ groom.  But why should they be blamed, girls don’t have any practical ideals except for a well-off Bollywood appearance.  This is what they watch all the time.  So what am I complaining about.
Yep!  Boys less than 22 are busy studying for going to moon or waiting to be selected by foreign-born girls.  For them, Pakistan is a waiting-room, not a work place.  Some of them, the mommy’s boys, even refused to study here because they want their dreams to come true abroad.  Now their beloved “moms” are going crazy, begging people to find the suitable princess for their Prince Charming.  Boys above 22, if they are working, then they aren’t doing anything because that’s enough for them.  They are available at girl’s earliest convenience.
Ok, here is an idea.  The city government (if there is any) or the airport authorities should build a matrimonial-wall at the airport.  All Pakistani parents should paste the photos of their sons and daughters on this wall along with the bio-data and contact number.
Another idea!  The young girls or boys who have promised themselves that they won’t try a bit until they touch foreign soils, should mention in their social website profiles that they are available for a matrimonial scrutiny.  Be bold and straight forward.
The best idea ever!  Don’t propose MQM workers or accept their proposals.  They are ugly, they are jahil.  Their workers need to face people’s boycott until they repent and promise for no more dehshat gardi.
رشتے, چاہے لڑکیوں کے ہوں یا لڑکوں کے۔۔۔ باہر کے چاہئیں۔۔۔

یہ بھی فیشن بن گیا ہے یعنی چلتے چلتے کہہ دیا کوئی لڑکا لڑکی باہر کا نظر میں ہو تو بتانا۔۔۔ بھئی دس بیس روپوں کابھروسہ نہیں کرتے۔۔۔ لڑکی لڑکے کے معاملے میں ٹرسٹ کر لیں گے۔۔۔ ہے اتنا بھروسہ۔۔۔ بہت ساری بلاوجہ کی باتوں کی طرح یہ بھی فضول میں کہہ دیا۔۔۔

پندرہ سے لے کر اکیس بائیس تک کے لڑکوں کو دیکھا۔۔۔ یا تو پڑھائی کرتے ہیں یا عیش۔۔۔ بائیس سے اوپراگر کوئی جاب کربھی رہا ہے تو پھر بس جاب ہی کررہا ہے۔۔۔ بھئی کمیونیٹی میں, محلے میں, رشتہ داروں میں, خاندان میں, دوستوں میں, کہیں بھی کوئی اور مشغلہ ہے تعمیری قسم کا۔۔۔ نہیں۔۔۔ کیوں۔۔۔ کیونکہ یہاں کچھہ ہو نہیں سکتا۔۔۔ اور واقعی یہ حقیقت ہے کہ لڑکوں کو کچھہ کرنے کی ضرورت نہیں۔۔۔ بغیر کچھہ کئے انکے رشتے امیریکن, کینیڈین, آسٹریلین اور برٹش شہریت رکھنے والی لڑکیوں سے طے ہو جاتے ہیں۔۔۔ تو جب انھیں جانا ہی ٹھرا تو وہ مسافر خانہ پاکستان میں دل لگا کر کیا کریں گے۔۔۔
لڑکی والے بھی کہتے ہیں ارے یہاں آئےگا تو کچھہ نہ کچھہ کرلے گا, یہاں بڑے مواقع ہیں۔۔۔ نہ یہ پوچھتے ہیں کہ بھئی جاب یاپڑھائی کے علاوہ کیا مشغلے ہیں۔۔۔ کوئی ہنر, کوئی تجربہ, کچھہ کر دکھانے کاجذبہ, کوئی ادبی ذوق, کوئی اور شوق۔۔۔۔۔۔ اور شادی ہوتے ہی جو لڑکے کے راز ونیاز کھلتے ہیں تو وہ لڑکی بھگتے۔۔۔ پہلے سے شادی کر رکھی تھی, عمر چھپائی, غلط لوگوں میں اٹھنا بیٹھنا تھا, چھہ چھہ گرل فرینڈز تھیں, کوئی کام نہیں جانتا, تعلیم کے معاملے میں جھوٹ بولا۔۔۔
یا اگر لڑکی یہاں ہے اور باہر سے رشتہ آیا ہے تو گرین کارڈ کے چکر میں پہلے شادی کر دیں گے۔۔۔ بعد میں روتے پیٹتے رہیں گے۔۔۔
اگرمناسب رشتے موجود نہیں لڑکیوں کے لئے۔۔۔ اسکا مطلب ہے لڑکے تو ہیں مگر ماں باپ صحیح تربیت نہیں کررہے لڑکوں کی۔۔۔ کیونکہ پہلی بات تو یہ کہ انکو یقین ہوتا ہے کہ انکے بیٹوں کو اچھی سے اچھی لڑکی مل جائے گی۔۔۔ دوسری بات کہ انھیں کونسا اپنی بیٹی یا بہن کے لئے کوئی مختلف لڑکے چاہئیں۔۔۔ اور تیسری بات یہ خود لڑکیوں کو کب اس بات کی پرواہ ہے کہ انھیں کوئی اچھی سوچ والا انسان چاہئے۔۔۔
اچھی سوچ کی تعریف ہمارے ہاں ہے ۔۔۔ روٹی, کپڑا, مکان, اختیارات۔۔۔ اس سے آگے تو ہمارے لڑکے لڑکیوں کا ذہن سوچتا ہی نہیںچاہے انکے پاس کتنی ہی بڑی ڈگری ہو۔۔۔ خیرغلام نسل اس سے زیادہ کیا سوچ سکتی ہےچاہے وہ کتنے ہی ترقی یافتہ ملک میں رہے۔۔۔ ملک, قوم, محلے کی فلاح و بہبود, قومی ترقی, قومی یکجہتی۔۔۔ یہ سب آزاد اور غیرت مند انسانوں کی سوچ ہوتی ہے  چاہے وہ کتنے ہی گھٹیا معاشرے میں رہتے ہوں۔۔۔
وہ طلبہ و طالبات جو اعلی تعلیم کے لئے باہر جانا چاہتے ہیں انکے لئے تو یہ وجہ ہی کافی ہے سمجھنے کے لئے کہ وہ واپس نہیں آئیں گے۔۔۔ کیونکہ اعلی تعلیم کے بعد اعلی ملازمت, اعلی ماحول, اعلی رشتہ اور پھر اعلی نسل بچوں کے لئے اعلی اسکول۔۔۔ کافی سارے بہانے ہیں پاکستان واپس نہ آنے کے۔۔۔ جو لوگ اپنے رشتہ داروں سے تنگ آکر جانا چاہ رہے ہیں وہ برائے مہربانی اپنے رشتہ داروں کو برا بھلا کہیں۔۔۔ پاکستان پرالزام نہ دیں۔۔۔
بلکہ جب ایسے لوگوں کاپتہ چل جائے تو انکے ساتھہ مہمانوں کی طرح سلوک کرنا چاہئے۔۔۔ انکی بری رائے کو نہ سننا یا نظرانداز کردینا چاہئے۔۔۔ کیونکہ باہر جاکر انھوں نے پاکستان کو اس سے بھی بری طرح نظرانداز کردینا ہے۔۔۔
اور میری تو دعا ہے کہ جن مردوں, عورتوں, لڑکے, لڑکیوں, طلبہ و طالبات کو پاکستان سے دلچسپی نہیں ان کو جلد از ویزا ملے اور یہ یہاں سے جائیں۔۔۔ کیونکہ یہاں تو انھوں نے کرنا تو کچھہ ہے نہیں صرف مایوسیاں ہی پھیلائیں گے۔۔۔ دل انکے پہلے ہی دوسرے ملکوں کے وفادار ہیں۔۔۔
بلکہ کسی بحث و مباحثے سے,  پاکستان کے بارے میں شکایتوں سے پہلے ہی یہ پوچھہ لیا جائے کہ آپ نے خود پاکستان کے لئے کیا کیا ہے۔۔۔ اپنے گھر, خاندان, محلے, دوستوں, رشتہ داروں۔۔۔ کہاں کہاں اپنا قومی فریضہ نبھایا۔۔۔ نہیں تو چپ کرکے کونے میں بیٹھہ جاؤ۔۔۔ پاکستان سے جانا ہے تو اپنے آپ کو کوستے ہوئے جاؤ شرمندہ, شرمندہ کہ کچھہ کر نہیں سکے۔۔۔ پاکستان سے باہر ہو توپاکستان کو برا کہنے کاحق نہیں رہا, جب اس زمین کا حق ادا کردو پھر بکواس کرنا پاکستان کے بارے میں۔۔۔ پاکستان ابھی لا وارث نہیں ۔۔

About Rubik
I'm Be-Positive. Life is like tea; hot, cold or spicy. I enjoy every sip of it. I love listening to the rhythm of my heart, that's the best

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Connecting to %s

Follow

Get every new post delivered to your Inbox.