The Real Celebrities of Pakistan – Under the Spotlight of Sun

“Say: “Who is it that sustains you (in life) from the sky and from the earth? or who is it that has power over hearing and sight? And who is it that brings out the living from the dead and the dead from the living? and who is it that rules and regulates all affairs?” They will soon say, “Allah”. Say, “will ye not then show piety (to Him)?”…. Surah Yunus/Jonah 31

“Verily, it is Allah, Who causes the seed-grain and the fruit-stone (like date-stone) to split and sprout.”… Surah Al-An’aam/The Cattle 95

“And among His Signs (in this), that you see the earth barren, but when We send down water (rain) to it, it is stirred to life and growth (of vegetations). Verily, He Who gives it life, surely, (He) is Able to give life to the dead (on the Day of Resurrection). Indeed! He is Able to do all things..”  Surah Fussilaat/Explained in Detail 39

The real celebrities of Pakistan
Under the spotlight of sun
They produce treasure from the humus
The talent they possess is the true one
.
These are the farmers of my land
stupendous celebrities who perform miracle
They sow what gives life to this earth
They grow what gives energy to people
.
They worry about how to get the seeds,
they are tensed when its time to irrigate,
they suffer while buying good fertilizer,
they sow, they grow and they celebrate
.
Their smile is the beauty of this land.  
Their dance is the real dance of joy.  
They don’t ask too much from this nation.  
But they do deserve a break, few moments to enjoy.
.
.
 I am a big fan of them.  They are our asset and the best among country’s human resources.  Those who God chooses to perform His miracles in seed and soil.   

These are the great human beings who without any exhaustion, continue to fulfill their duty to feed the nation every year.  .  They get dirty, they get sweaty, they work hard, they suffer man-caused disasters but they don’t give up.  Thus, I don’t give up loving them. 

May Allah (SWT) bless the farmers and villagers of my land, make their farming tasks easy for them, provide them with fertile soil, fecund seeds and fresh water.  May they continue to perform miracles with their hands.  May Allah (SWT) protect them from the brutal and wild feudal-lords.  May they never be touched by any sickness, diseases and disasters touch them.  Ameen!

.

ڈھٹائی اور مستقل مزاجی میں کیا فرق ہے… برے کام پر ڈٹ جانا ڈھٹائی اور اچھے کام پر جمے رہنا مستقل مزاجی ہے…
یہ ہیں پاکستان کے اصل ید بیضاء اور ید عیسی اور ید ک الخیر… میرے ملک کے وہ انسان جنھیں الله نے میرے رزق کا ذریعہ بنایا… جنکی میں بہت فین ہوں… جو میرے  سلیبرٹیز ہیں… یہ پاک سر زمین کے چمکتے ستارے ہیں…

.
میرے ملک کے وہ فنکار جو مٹی سے سونا نکالتے ہیں… وہ حساس لوگ جو مٹی کی پیاس کو پہچانتے ہیں… وہ سچے لوگ جو آسمان کی طرف نگاہ کریں تو بادل رحمت بن کر برستے ہیں… 
.
حالانکہ فنکار ہونے کا، سچے ہونے کا، حساس ہونے کا ڈھنڈورا ہمارے ہاں شوبز اور فائن آرٹس سے تعلق رکھنے والے پیٹتے ہیں…
الله سبحانہ و تعالی قرآن میں فرماتے ہیں کہ…
 الله وہ جو بے جان سے جاندار اور جاندار سے بے جان نکالتا ہے
.
اور الله کی اس قدرت کے سب سے بڑے گواہ یہی کسان اور دہقان ہوتے ہیں… 
سارا سال اس مٹی میں بے جان بیج بوتے ہیں اور جاندار پودے اگاتے ہیں… ان پودوں پر سبزیاں ہوتی ہیں… چاول، گندم اور نہ جانے کیا کیا ان سے ملتا ہے… کبھی اپنی زمہ داریوں سے گھبراتے نہیں… کبھی اس تخلیقی عمل کا حصّہ بننے سے اکتاتے نہیں…
.
اس مستنڈی قوم کے لئے ہر تکلیف اٹھاتے ہیں اور بغیر کسی شکایات کے، بغیر اپنی بڑائیاں مارے، مسکراتے ہوۓ انکے رزق کا انتظام کرتے ہیں …یہ ہیں مستقل مزاج لوگ… اس سے زیادہ تہذیب اور انسانیت کیا ہوگی کہ انسان اگاۓ خود اور کھلاۓ سب کو… خود اسے اور اس کے بچوں کو سوکھی روٹی ملے اور کروڑوں لوگ پیٹ بھر کر کھائیں اور چین کی نیند سوئیں…
.
حالانکہ انکے نام کا کوئی دن نہیں منایا جاتا… لیکن ایک ایک لقمہ کھاتے وقت انکی عظمت کو خراج تحسین تو پیش کیا جا سکتے ہے… انکے حق میں دعا تو کی جاسکتی ہے…
.
سارے سیاستدان ایک کام کرتے ہیں اپنے مفاد میں تو اپنے منہ سے اپنی تعریفیں کرتے نہیں تھکتے… گھنٹوں ٹی وی پر وہ اور انکے چیلے چانٹے اپنی بڑائیاں مارتے ہیں… جو کہ ایک بہت بڑی اخلاقی کمزوری ہے… سالوں پرانا ایک ایک کام گنواتے ہیں… اپنی حرکتوں اور بیرونی ملکوں کی منصوبہ بندی کے نتیجے میں جو جھوٹی موٹی دشمنیاں ایک دوسرے کی پالتے ہیں اور اس کی آڑ میں عوام کا قتل عام کرتے ہیں… اور اگر خود کو ایک تکلیف پنہنچ جاۓ تو سالوں روتے رہتے ہیں… بے پھل و پھول درخت لگا کر قومی دولت بھی ضایع کرتے ہیں اور اس پر اکڑتے بھی ہیں، گالیاں بھی دیتے ہیں… اور پھر بھی قوم کے ہیرو بننے کی کوشش کرتے ہیں… عورتیں پڑھ لکھ کر بھی سر عام ناچ گانا ہی کر پاتی ہیں، باقی چیزوں میں بے کھاریاں بے بس… پھر بھی تہذیب یافتہ کہلاتی ہیں… بڑے والے جرائم پیشہ سیاستدانوں کی تو بات ہی کیا… کوئی صدر، کوئی وزیر اعظم، کوئی اسمبلیوں میں بیٹھا ہے… اور اب تو بے خوف ہو کر جرم کرتے ہیں… کیمروں اور شہادتوں کی بھی پرواہ نہیں کرتے… یہ ہیں ڈھیٹ لوگ….
.
یہی حال دوسرے شعبوں کا بھی ہے… کچھ اپنی چرب زبانی سے لوگوں کا دل لبھا کر دلوں کے بادشاہ اور ملکہ بنے بیٹھے ہیں… کوئی اپنے سٹائل مار کر اکڑے پھر رہے ہیں… کوئی میک اپ میں ڈوب کر اپنی شخصیت کے راز ظاہر کر رہے ہیں… اتنی اتنی عمروں میں جانوروں کی طرح اچھل کود، عجیب حلیہ تماشہ بنا کر اسے ٹیلنٹ کہتے ہیں… اور بچوں کو ہم کہتے ہیں کہ انسان کے بچوں کی طرح تمیز سے بیٹھ کر بات کرو… اتنے تعریف کے بھوکے کہ دنیا کی کوئی آسائش انکا پیٹ اور نیت نہیں بھر سکتی… لاکھوں کما رہے ہیں پھر بھی فینز کے مالی اور اخلاقی آسرے کے محتاج رہتے ہیں… اپنی کمائی تو اپنے ہی عیش و عشرت پر اڑا دیتے ہیں… کیا بد نصیبی ہے… 
.
یا الله سبحانہ و تعالی! آپ سے میری دعا ہے کہ اداکار، گلوکار، سیاستدان اور دوسرے شعبے کے لوگ تو پیدا ہوتے اور مرتے رہتے ہیں… جو انکی حرکتیں ہیں تو انکی جگہ لینے والے  بہت ہیں کوئی کمی نہیں پڑنے والی… لیکن میرے ملک کے کسانوں، دیہاتیوں اور دہقانوں کو زندہ سلامت، صحت مند رکھیے… یہ پاکستان کا سرمایہ ہیں… یہ خود دار ہیں، کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھلاتے… کسی کی تعریف کے محتاج نہیں… جو عیش پاکستان کے سرمایہ دار، وڈیرے اور سیاستدان کر رہے ہیں وہ انکو بھی میسر آۓ… یہ آپ کے پاکستان کی صحیح قدر کرنے والے لوگ ہیں… انکو ہر آفت اور مصیبت سے بچا لیں… نہ یہ چرب زبان ہیں، نہ دھوکے باز، نہ ریا کار، نہ مکار, نہ چھین کر کھاتے ہیں نہ پٹا کر…… انہیں وڈیروں، سرمایہ داروں، سیاستدانوں اور تمام شر پسندوں کے شر اور شیطانی منصوبوں سے محفوظ رکھیں… ایسے مستقل مزاج انسان کسی ملک کو کم ہی میسر آ تے ہیں… آمین…
.

Do we care what is good for us?

I want to know if Coca Cola contains alcohol for real.  I hate PEPSI so I don’t care about it.  Oh yeah, and if clear soft drinks contain it too.  Those who are not into alcohol intentionally don’t have to worry about it.  They can drink ginger water instead after a heavy meal, just boil a piece of ginger in water, let it cool down and drink it.  Lemonade with a very little amount of sugar and pinch of black pepper early morning is a healthy substitute too.  Green tea is the best anyway. 
.
.

.
.
.
.
.
.

.

.
.
.
.
I want to know if Rose Petal factory has burned down as my shopkeeper informed me a week ago.  It wasn’t on news channels.  First I thought that he is just making it up because he doesn’t have their products.  But I couldn’t find them anywhere.  Rose Petal paper-towel and facial tissues are better in quality.  I wish I had enough money to buy a big forest, have a factory and produce my own Rubik paper-towels and tissues of Bounty quality.  They taste good.  No bhaeee, not the paper roll, the rose petal.  I used eat them when I was little.
.
.

.
.
.
.
.
.
.
.
.
.
.
I want to know the reason of keeping dozens of chickens in tiny cages at shops.  No one speaks for them.  I think it hurts their feet to stand in a cage.  Sometimes they sit on top of each other because of insufficient space.  Their cages and the shops are always stinky.  I wish I had a little farm where I can keep my own chickens neat and clean.  The chickens bear too much torture before serving people as a meal.  A man is what he eats and may be that is why people torture each other.
.
.
I want to know if Islam is the part of humanity or humanity is the part of Islam.  People, just like being the key resource, are the key runner of the entire system.  People are not God, they shouldn’t be treated as God, they shouldn’t play God, they shouldn’t try to ignore God and shouldn’t try to replace God with people.  
Sharmeen Ubaid Chinoy after winning the Oscar, said that she will keep working on ‘Saving Face’ and will bring more awards home.  I say God-forbid if this happens. How cruel it is to celebrate a recovery without feeling the pain victims go through. Shouldn’t people like her now make a movie on revealing the culprits and film their punishment to receive more awards.
.
.

.

Birds are not political – پرندے غیر سیاسی ہوتے ہیں

.

Birds are the beauty in the air.  They don’t look good in cages.  They are meant to fly freely.  Trees are their habitat.  Those who destroy their environment are not humans.  Even animals don’t damage trees because they know that trees provide them with food and shade.

There are no trees in clusters left in Karachi.  Only the one planted by Mustafa Kamal, produce no flowers, no fruits and provide no shade.  People don’t care about these changes.  That is because we don’t teach environment in schools and colleges, not the way it is supposed to be.  We don’t discuss environment at homes.

The only birds that are seen around in Karachi are pigeons and crows.  Pigeons live on the windows and balconies of buildings.  This is where they even mate.  Poor pigeons have no privacy.  Crows are found swinging on electric wires or Noor Mustafa Masjid in Surjani Town.

Sparrows and parrots seem endangered.  Parrots are attracted to guava, mango and fruit trees but they are no where to be found.

.
آتا ہے یاد مجھ کو گزرا ہوا زمانہ
وہ باغ کی بہاریں، چڑیوں کا چہچہانا 
.
پورے کراچی میں کہیں درختوں کا جھنڈ نہیں چھوڑا کہ پرندے اپنے گھونسلے بنا کر چین کی زندگی بسر کر سکیں اور اس کا آدھے سے زیادہ گناہ ایم کیو ایم پر جاۓ گا… درخت بھی لگاۓ تو ایسے کہ جن پر پرندے تو کیا، مکڑیاں بھی جالا نہیں بناتیں… بے پھول، بے پھل درخت… لے دے کے کراچی میں صرف کبوتر ہی رہ گۓ ہیں یا پھر کوّے … چڑیاں کسی زمانے میں نظر آیا کرتی تھیں… طوطوں کی آواز سنے زمانہ ہو گیا… اور کوئی وائلڈ لائف چھوڑی نہیں… اور آج کل تو جس مال یا شادی حال میں گھسو، پتہ چلتا ہے کہ بابر غوری کا ہے…ایم کیو ایم الله سمجھے، کم بختوں نے ہر جگہ عمارتیں کھڑی کر دیں ہیں یا پھر فوڈ سٹریٹس… بچوں کو آؤٹنگ کرانی ہو تو نسرین جلیل نشاط سنیما لے گئیں تھیں بھارتی مووی دکھانے… کم نظر، کم عقل لوگ…
.
خیر، بات ہو رہی تھی پرندوں کی… پرندے تو آسمان کی خوبصورتی ہوتے ہیں… پرندوں کی آوازوں کے بغیر کتنی ویرانی ہوتی ہے… سنّاٹا… اور پرندے پنجروں میں بند کرنے کے لئے نہیں ہوتے… انھیں الله سبحانہ و تعالی نے اڑنے کے لئے پیدا کیا ہے… 
.
تو لے دے کے کراچی میں صرف کبوتر ہی رہ گۓ ہیں یا پھر کووے… کبوتر بے چارے فلیٹس کی کھڑکیوں پر یا عمارتوں کی چھتوں پر بیٹھ کر مستیاں کرتے ہیں… انکو کہیں پرائیوسی ہی نہیں… کوّے بے چارے بجلی کے تاروں پر جھولتے ہیں یا پھر سرجانی ٹاؤن کی نور مصطفے مسجد پر بیٹھے رہتے ہیں… 
.
اب دیکھیں اگر کہیں امرودوں، آم، بادام اور دوسرے درخت لگا دیے جائیں تو کتنے طوطے آئیں گۓ… اور اگر انکو چھیڑا نہ جاۓ، پکڑا نہ جاۓ تو وہ سمجھ جائیں گۓ کہ یہاں الله کے مومن بندے رہتے ہیں… اور ڈریں گے نہیں… پھر وہ درختوں پر بیٹھے بیٹھے ہی ہماری باتیں سن سن کر ہماری بولی سیکھ لیں گے… اور پھر باتیں کیا کریں گے… انکی دیکھا دیکھی اور قسم کے پرندے بھی آجائیں گے… سوچیں کیا منظر ہوگا… 
اور اگر یہاں کے مرد عورت انسان کے بچے بن جائیں اور جانوروں کو الله کی مخلوق سمجھیں تو موروں اور وہ سفید والے سارس جیسے پرندوں کو نیچے چھوڑا جا سکتا ہے، نام نہیں پتہ انکا، لیکن الہدی میں دیکھے تھے دو… 
.
اب کلفٹن اور سی ویو پر کتنی جگہ ہے پارکوں میں… بے کار پڑے ہیں… لوگ جا کر گندگی ہی پھیلاتے ہیں… وہاں بھی بلڈنگز کھڑی کر دیں بڑی بڑی… بس پتھروں کی عمارتوں میں گھومتے رہو… باہر آؤ تو گندگی، ویرانی… 
.
کہیں پھولوں کی کیاریاں نہیں… اب اگر پھول ہونگے تو تتلیاں آئیں گی نا… تتلیاں ہونگی تو شہد کی مکھیاں بھی آئیں گی… شہد کی مکھیاں ہونگی تو شہد ملے گا… لیکن درخت کہاں سے آئیں گے… یہ ایم کیو ایم والے درختوں پر تو شہد کی مکھیاں چھتے نہیں بنائیں گی…
.
.
ایک مسلہ یہ بھی ہے کہ اگر پھلوں کے درخت لگا دیے جائیں یہ سوچ کر کہ لوگوں کے کھانے کا مسلہ حل ہو جاۓ تو پھر سیاسی جماعتوں کا کیا کیا جاۓ گا… کیوں کہ یہ تو بھوکے بھیڑیے ہوتے ہیں، بلکہ ان سے بھی بد تر، انکا تو پیٹ بھرا بھی ہو تب بھی دوسروں کے منہ سے نوالہ چھین لیں… انکے کارکن درختوں کے پھل اور پرندے، دونوں پر قبضہ کر کے انکا کاروبار شروع کر دیں گے… عوام کو تو پھر بھی کچھ نہیں ملے گا… بلکہ یہ ہو گا کہ دوسری جماعتیں ان درختوں کو تباہ کر دیں گی تاکہ جن کے قبضے میں ہیں یہ درخت وہ فائدہ نہ اٹھا سکیں… انکی آپس کی ضد بحث نے پاکستان تباہ کر دیا… 
اس کا مطلب ہے کہ سیاسی جماعتوں کو ختم کے بغیر کوئی کام نہیں ہو سکتا… 
چلو کوئی بات نہیں، الله بہتری کرنے والا ہے… 
.

Sidewalk Art

Flower Show

“Today was good.  Today was fun.  Tomorrow is another one.”  Dr. Suess

 

Walking Bus – پیدل چلیے

Our early school years were in early 70s.  Karachi wasn’t a crowded place like it is now.  Traffic was also less than now and so was the pollution.  There were few private schools around but not all of them had facility of school vans.  Our school was at such a distance that we were unable to go by ourselves.  Being a very busy housewife, ammi had not time so she hired an old lady for pick and drop.  As she was already looking for some work, few more parents from our neighbourhood hired her for the same reason.  Ammi told us not to let her carry our school bags because she was physically weak and used to wear burqa (traditional covering consists of long loose gown to cover the entire body and veiled scarf to cover head, shoulder and chest).  It was a fun walk for us.  We had to walk behind or by her side on the way to school and back home.  It was a ten-minute distance which we used to cover by watching out the riders, stepping up and down on sidewalks, plucking flowers from plants hanging over the boundary walls of houses and seeing people getting ready for the day.

.

If this was an equivalent to the concept of Walking Bus, then it had very few advantages.  For parents, it was a cheap pick, drop facility and a safe trip of children to and from school.  For uneducated, poor, old age people, it provided with a good source of income.  It was us who made our short journey fun because at that time there were no public parks around and we were not allowed to play out on the streets.

.
In 1992, David Engwicht, a social innovator from Brisbane, Australia, introduced the idea of “Walking Bus” in order to solve traffic related problems.  The concept also served as a physical activity for children, awareness to the surroundings and building good terms among community members.  His idea crossed the borders and reached UK and USA with more objectives pertaining to the problems in their societies.
Many children in most countries do walk to school in groups but it cannot be defined as Walking Bus.  Walking Bus has its own particular initiatives along with the flexibility in size, use of transportation, walking rules or any useful idea related to traffic and children.
.
.
“واکنگ بس یا پیدل بس” کے نام سے ١٩٩٢میں پیش کئے جانے والے اس خیال کو دنیا کے بہت سے ممالک نے اپنایا اوراپنی نئی نسل کو فائدہ پہنچایا… اس کا مقصد بنیادی طورپربچوں میں ٹریفک اور ماحولیات کے متعلق احساس پیدا کرنا تھا… کسی بھی علاقے کے کچھ بچے مل کرایک یا دو بڑے اشخاص کی نگرانی میں گھر سے سکول تک اور سکول ختم ہونے کے بعد واپس گھرتک پیدل راستہ طے کرتے ہیں… اس دوران وہ آس پاس کی چیزوں پر نظر ڈالتے اور اس پر بات چیت بھی کرتے جاتے ہیں… راستے میں کیا چیز صحیح ہے اور کیا غلط، کوئی تبدیلی آنی چاہیے یا نہیں… انہیں اپنےعلاقے کے مسائل سے دلچسپی پیدا ہوتی ہے… دوسرے یہ کہ علاقے کے لوگ ایک دوسرے سے اجنبی نہیں رہتے…
.
کیا پاکستان میں ایسے تجربات نہیں کئے جا سکتے؟… ضروری نہیں کہ ہر کام بڑے پیمانے پر ہو … مجھے یاد ہے، آٹھہ نوسال پہلے کی بات ہے… ہم صبح منہ اندھیرے اور اکثرشام کو بھی نزدیک کے پارک جایا کرتے تھے… وہاں ایک شخص اکیلا آیا کرتا تھا، کوئی پچاس پچپن کے درمیاں عمرہوگی … اور بچوں کو جمع کر کے انکے ساٹھ فٹبال کھیلتا اور پھر ایک تھیلی ہاتھ میں پکڑ کر بچوں سے پارک میں بکھرے ہوۓ کاغذ وغیرہ چنواتا… لیکن ایسے لوگ بہت کم ہیں، آٹے میں نمک کے برابر… 
اور کچھ نہیں کر سکتے تو کم از کم چلتے چلتے راستے میں ملنے والے بچوں سے ہیلو ہاۓ ہی کر لیں… ایسے ہی روک کر سلام کرلیں، کوئی اچھا جملہ کہہ دیں… ابھی عادی نہیں ہیں، آھستہ آھستہ ہو جا ئیں گے… میڈیا کے لوگوں کو تو بڑا شوق ہوتا ہے خود کو منوانے کا اور مشہور ہونے کا… وہ یہ کام بہت اچھی طرح کر سکتے ہیں… اس طرح پاکستانی چہروں کو بھی مثبت پہچان ملے گی… ورنہ بھارتی اداکاروں کا جادو توڑنا بہت مشکل ہے…
.
پاکستان میں بھی بہت پہلے پیدل سکول جانے کا رواج تھا… اب بھی بچے نزدیک کے سکول پیدل ہی جاتے ہیں… اکثردو یا تین بچے ملکرجاتے اور آتے ہیں… لیکن اسے ”واکنگ بس یا پیدل بس” کا نام نہیں دیاجا سکتا کیوںکہ اس میں ایک تو کسی بڑے کی نگرانی کا اور دوسرے راستہ طے کرنے کا اصل مقصد بھی پورا ہونا ضروری ہے… یعنی بچوں میں ٹریفک اور ماحولیات سے لگاؤ پیدا کرنا…
پاکستان میں اگر بڑے ساتھ ہوتے بھی ہیں، چاہے پیدل یا گاڑی میں تو وہ خود قانون توڑ رہے ہوتے ہیں… جگہ جگہ تھوکنا، سگنل توڑنا، غلط گاڑی کھڑی کرنا، کوڑا پھیلانا، سگریٹ پینا… 
.
دنیا کے پڑھے لکھے معاشروں میں ہر شخص اک ترقی پسند یا بہتری کی سوچ رکھتا ہے… اس کی سوچ کا تعلق صرف اس کی اپنی ذات اور خاندان کے فائدوں کی حد تک نہیں ہوتا بلکہ وہ اس سے اپنے آس پاس کے لوگوں کو بھی مستفید کرتا ہے… ان ملکوں میں بھی سیاسی جماعتیں ہوتی ہیں، دینی گروہ ہوتے ہیں… لیکن وہ اک دوسرے کے خلاف کھڑے ہو کر عوام کو تقسیم نہیں کرتے… نہ اپنے معاشرے میں نفرت کو
بڑھنے دیتے ہیں اور نہ ہی ایک دوسرے کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرتے ہیں… 
.
پاکستان میں تعلیم کا گرتا ہوا معیار اور جہالت کا بڑھتا ہوا تناسب کوئی اختلافی مسلہ نہیں… لیکن حیرت اس وقت ہوتی ہے جب چند بچے کچھے پڑھے لکھے اور تہذیب یافتہ لوگ بھی اپنے تمام اختیارات کے دعوؤں کے باوجود کوئی تعلیمی بہتری لانے کے معاملے  بے بس نظرآتے ہیں… جو خود بے بس ہو وہ کسی دوسرے کو اختیار کیسے دلا سکتا ہے… اور اگرکوئی یہ کہے کہ ووٹ ملے گا تو کام ہوگا اور پارلیمنٹ میں بل پاس ہوگا تو اس سے بڑھ کر دھوکے باز کوئی نہیں… 
.
پاکستانی معاشرہ مغربی دنیا کے پڑھے لکھے معاشروں سے بہت مختلف ہے… سماجی قدروں کے اعتبار کے لحاظ سے بھی اور مذہبی عقائد کے لحاظ سے بھی… اور ترقی کے نام پر ان دونوں سے ٹکرانا بیوقوفی نہیں جرم بھی ہے کیوں کہ یہ صرف اور صرف فساد اور نفرت کو جنم  دیتا ہے … اور یہی ہو بھی رہا ہے… آزادی اور حقوق کے مغربی تصور کو پھیلانے کے لئے کسی بھی قسم کے میڈیا کا استعمال سب سے زیادہ خطرناک ہے اگر سوچ سمجھ کر نہ کیا جائے… لیکن وہ ہو چکا ہے… آج ہماری نوجوان نسل پریشان حال کھڑی ہے کہ کدھر جائے…
بقول غالب…
ایمان مجھے روکے ہے جو کھینچے ہے مجھے کفر  
کعبہ میرے پیچھے ہے، کلیسا میرے آگے 
.
یہ بات ٹھیک ہے کہ سیاستدانوں نے پاکستان کو پوری دنیا میں نہ صرف بدنام کیا بلکہ اکیلا بھی کردیا… لیکن عوام بھی اس جرم میں برابر کی شریک ہے… خاص کرپاکستانی تارکین وطن… جنہوں نے باہر ملکوں میں رہ کر بھی  کبھی پاکستان کے حق میں کوئی لابی، کوئی فورم نہیں بنایا… یہ سارے کام ہم سیاسی جماعتوں پر چھوڑ دیتے ہیں… گلوبلا ئزیشن کے بعد دنیا تیرا میرا ملک نہیں رہ گئی… ہر ملک کے دوسرے ملک کے ساتھ مفادات ہیں اور کسی ایک ملک کا خطرے میں ہونا اس پورے خطّے کے لئے خطرہ ہوتا ہے…  لہٰذا اگر پاکستانی چاہتے تو بہت سے معاملات میں دلچسپی لے کر حکومت اور سیاسی جماعتوں پر دباؤ ڈال سکتے تھے جیسے کہ تعلیم، صحت، ماحولیات، انصاف… صرف عطیات بھیج دینے سے تو قومی فرض ادا نہیں ہو جاتا… اب بھی کیا بگڑا ہے… 
.

وہ جو تاریک راہوں میں ماری گئیں – A tribute to whales, sharks and dolphins

Everything that Allah (SWT) has created is nature and we, humans, are an essential part of it.  Living organisms or non-living objects, we all bear same characteristics and that is why we should respect each other.  Nature is not only love, it is revengeful too and reacts with an equal magnitude.

When people and nature battle with each other, that’s their fight, God does not interfere and invisible creations just play audience.

Whales, sharks and dolphins, found on the beaches of Karachi and Baluchistan, are neither fish nor women, but still were treated like females all around the world.  Men found them dead, men pulled them out, men stood around them, men climbed on them for photo session, men sold them, men bought them, men will cut them into pieces and then everyone will enjoy the feast.  This is the tradition.

Such a huge, beautiful, lovely mammals are found dead on Karachi beaches.  This is good for them though, better than reaching alive and pulled and teased by the energetic, daring children of Karachi.

Although animals are not just animals but, after all, they are animals.  They can be unfortunate.  They can be lost.  They can be the victims of man’s negligence.  This is how they reach our beaches, I think.

Why are the people of Karachi so negligent about their beaches and their waters and the magnificent creatures under water?

Whales, sharks, dolphins are natural resources.  They are our food.  They are our medicine.  They are the beauty of our waters.  They are precious and priceless, palatable pleasing presents presented to us by powerful nature.  So we should adopt a grateful attitude toward them.

Have we not learned any lesson from all the disasters that we have witnessed in last few years?  Humans were buried alive under the heap of soil, were smashed under rocks, were drowned in muddy flood-water, were stung by mosquitoes (that reminds me of the story of King Nimrod who was killed by a mosquito).  For God’s sake, just once, make nature be proud of us.

 

نہ وہ مچھلی تھیں اور نہ وہ تھیں عورتیں

جو کراچی کے ساحل پہ پائی گئیں

وہ جو تاریک راہوں میں ماری گئیں

مردہ تن, خستہ جاں, ہو کہ عبرت نشاں, ان کی میت پہ ہے جشن کا سا سماں

چڑھ کے لاشوں پہ انکی ملے اطمیناں, جانور ہے بھلا اس کی عزت کہاں

آدمیت کے ہاتھوں ستائی گئیں

جو کراچی کے ساحل پہ پائی گئیں

وہ جو تاریک راہوں میں ماری گئیں

ایک قدرت کا شاہکار پانی تلے, کس طرح موت سے جا ملی ہے گلے

ان کی بولی لگے, گوشت ان کا بکے, پیٹ ان سے بھرے, اک تماشہ بنے

کیسے لہروں سے خشکی پہ لائی گئیں

جو کراچی کے ساحل پہ پائی گئیں

وہ جو تاریک راہوں میں ماری گئیں

پانیوں کی حدودوں میں گو بند تھیں, پھر بھی حکم خدا پر رضامند تھیں

اپنے مسکن میں کتنی عقلمند تھیں, وہ بھی مخلوق انساں کی مانند تھیں 

بن کے تصویر بے بس دکھائی گئیں   

جو کراچی کے ساحل پہ پائی گئیں

وہ جو تاریک راہوں میں ماری گئیں

This slideshow requires JavaScript.

Follow

Get every new post delivered to your Inbox.