Happiness for Elderly People – خوشیاں بزرگوں کے لئے

The sources of happiness are innumerable.  They are spread all around and are present in every colour, even in dark in form of sweet dreams.
.
Happiness matters a lot in old age.  Elderly people should know how to make their last years cheerful for themselves and memorable for others.  Humans are not scarce and all mankind is one family.  They can make new ties and build new relationships.  It is a blessing to spend time among a group of your own age.  Oldies can make new friends, listen to their stories, comfort each other, share good memories and enjoy hobbies, such as reading, writing, painting, watching movies.  They are weak physically but still can discuss ideas.
.
In Pakistan, retirees, disabled or unwanted parents or grandparents who get to live in shelters or charities should be grateful to God Almighty for handing them over to better care-takers and new companions.  They should also be thankful to the administration, staff and donors to supply them with food, water, clothes and accommodation.
.
To make Pakistan a productive society, people must change their mind-set of relying upon their children in old age.  It was a problem long ago, not now.  Kudos to Mr. Abdus-Sattar Edhi and many other charities for their life time services in this regard.  Recalling the apathy and insensitivity of blood relation instead of enjoying the new fortune is ungratefulness and not a healthy exercise.
.
Old age is not a curse or a disease.  People just need to remind themselves that they can’t be completely useless after having a life time experience of almost everything.  If nothing they can do, still can use their tongue to express their feelings, say invocations in abundance, speak out the truth, teach the goodness, recite Qur’an, names of Allah, wazaif, pure words and say prayers for everyone.
.
However, there are many examples of how some men and women in old age succeeded in sustaining themselves.  There is a lady, illiterate though and underprivileged, at the age of 60, she has found a job to look after disabled old lady in a well-off family.  I have spoken to many rickshaw drivers aged above 70 who are driving rickshaw and making their own money because they don’t want to be a burden on their sons and daughters.  There is a gol-gappay wala, a decent man with a charming smile, age around 65, still working while his sons are earning too.  Many gardeners of age above 70 work at road-side nurseries and provide home services for taking care of plants.
.
If elderly people can find working opportunities under these crucial circumstances, why can’t the educated youth of Pakistan?
.
.
شکایت کیوں اسے کہتے ہو یہ فطرت ہے انساں کی
مصیبت میں خیال عیش رفتہ آ ہی جاتا ہے….
جوش ملیح آبادی
کون کہتا ہے نجومی، ہاتھ دیکھنے والے، زائچہ بنانے والے لوگوں کے مستقبل کے بارے میں پتہ ہوتا ہے کہ کل کیا ہوگا… ہمیں تو یہ بھی نہیں پتہ ہوتا کہ صبح اٹھہ کر کیا دیکھنا نصیب ہوگا یا شام کو اچانک کیا خبر مل جائے گی… ابھی یہی ہوا… اچانک دروازے پر دستک ہوئی، چوکیدار نے کہا باجی نیچے ڈاکٹر ریحانہ آئی ہے آپ کو بلا رہی ہے… میں نے کہا انکو کیسے پتا چلا کہ کہ میں یہاں ہوں اور وہ خود اوپر کیوں نہیں آئیں… کہنے لگا ہمیں نہیں پتہ، آپ نیچے آ کر خود بات کرو… میں گئی تو واقعی وہی تھیں… تین سال بعد دمام سے واپس آئیں ہیں، بتانے لگیں کہ وہاں کینسر ہو گیا تھا، پھر آپریشن ہوا، اب ٹھیک ہیں… شکر خدا کا… حالانکہ نفسیاتی ڈاکٹر نہیں ہیں پھربھی خواتین کو زندہ دلی کے ساتھ زندگی گزارنے کے طریقے بتانے کی ماہر ہیں… ڈاکٹر بھی اپنے علاج کے لئے کبھی کبھی دوسرے ڈاکٹروں کا محتاج ہو جاتا ہے… 
آج کے دور میں سب سے زیادہ کس کی اہمیت ہے؟  بالکل ٹھیک کہا، ٹی وی کی…چلیں ڈراموں کی بات کرتے ہیں… صرف تین ڈرامے…
ڈراموں پر اطہر شاہ خان جيدي کے دو شعر یاد آ گۓ…  
اک اداکار رکا ہے تو ہوا اتنا ہجوم
مڑ کے ديکھا نہ کسي نے جو قلمکار چلا
چھيڑ محبوب سے لے ڈوبے گي کشتي جيدي
آنکھ سے ديکھ اسے ہاتھ سے پتوار چلا
.
“ہمسفر” دیکھنے میں اچھا ہے لیکن اس پر بات کرنے کو کچھہ خاص نہیں ہے…
.
“میرے قاتل میرے دلدار” اچھا ہے، اس میں ہیروئن کا فیصلہ اچھا لگا کہ اس نے اپنے جیٹھہ سے شادی کرلی جس نے اس کا گھر تباہ کیا تھا… کیوں باقی لاٹھی اسی کے ہاتھہ میں ہے جس سے وہ سب کو ٹھیک رکھتا ہے… 
.
“جنت سے نکالی ہوئی عورت”… بڑا اچھا لگا اس میں ثمینہ پیرزادہ کا کردار… گوکہ مجھے یہ خاتون پسند نہیں لیکن ہیں خوبصورت اور بہت اچھی اداکارہ بھی… ایک خاتون کو ساٹھہ سال کی عمرمیں طلاق ہو جائے تواسکی زندگی کیا ہو جاتی ہے… لیکن مجھے بہت ہی پسند آیا کہ ایک تو یہ خاتون جاب کرتی ہیں اور دوسرے کسی کا معاملات میں نہیں بولتی اور تیسرے یہ کہ بیٹے کے گھر میں اپنی وجہ سے مسلے دیکھہ کر وہ اپنے والد کے پرانے گھر میں آ جاتی ہے اور اکیلے رہنے لگتی ہے…
.
اسی طرح کرنا چاہیے، غصے میں نہیں، بلکہ اپنی آزادی اور اختیار کے لئے… مرد ہو یا عورت، جوان ہو یا بوڑھا… کیا ضروری کہ کسی پر بھی بلاوجہ بوجھہ بنا جائے اور اولاد یا کسی بھی رشتے پر اخلاقی اور جذباتی دباؤ ڈالا جائے… بلکہ مجھے تو ان بوڑھے لوگوں پرغصہ آتا جو ایدھی اور مختلف اداروں میں زندگی گذار رہے ہیں، کھانا پینا مل رہا ہے، ایک چھت کے نیچے ہیں، بہت سے کمانے والوں کا پیسہ ان پر خرچ ہورہا ہے… اور پھر وہ ان رشتوں کو روتے رہتے ہیں جو انکو چھوڑ کر چلے گئے… کیا پتہ مجبوری ہو… اور نہ بھی ہو تو بھئی نئے رشتے بنالیں… انسانوں کی کمی نہیں… شکرکریں کہ گھر کی چخ چخ سے جان چھوٹی… دعا دیں انکو جنہوں نے اتنا انتظام کیا، آپ کو سڑک پر رلنے سے بچا لیا… اب نئی جگہ پر نئے لوگوں سے لطف لیں… ضروری نہیں کہ پچھلوں کی شکایتیں کریں کہ ہے کیسے نکلے… یہ سوچیں آپ نے کہاں کہاں کس کس کو اپنی اولاد کی خاطر نقصان پہنچایا… اور کیا کبھی اولاد کو الله کے احکامات اور احترام انسانیت سکھایا… جس طرح آپ اپنی زندگی کا کنٹرول چاہتے تھے اسی طرح آپ کی بہو بیٹے بیٹیاں بھی چاہتے ہیں… ان کے سر پر سوار نہ رہیں… خود بھی خوش رہیں اور انھیں بھی خوش رہنے دیں… 
بزرگ بہت خوش رہ سکتے ہیں اگر وہ یہ سوچ لیں کہ وہ بیکار نہیں ہیں… اتنی زندگی کے تجربات کے بعد بیکار ہو بھی نہیں سکتے… اگر کچھ بھی نہیں کر سکتے تو کم از کم زبان سے قرآن، درود، کلمات، دعائیں تو پڑھ سکتے ہیں… 
.
اس ڈرامے کی طلاق کا کیس دیکھہ کر باجی کی کالج کی ایک دوست یاد آ گئیں… ان کے والد نے اسی طرح ایک دن غصے میں کھانےکی میز پراپنی خاموش صفت بیوی کو طلاق دے کر بائیس تئیس سال کی شادی ختم کردی… ایک بیٹے کو جو کالج میں ماں کے ساتھ رہنا پڑا اور بیٹی جو کالج میں تھیں اور چھوٹے بیٹے کو باپ کے ساتھہ… پتہ نہیں کیسے سامنا کیا ہوگا ان سب نے باقی سب کا…
.
جب سے پاکستان بنا ہے، کراچی کی قوم پاکستان سے پہلے کی خوشیوں کو روۓ جا رہی ہے… اور پاکستان کے ذریعے ملنے والی تمام خوشیوں کے مواقع برباد کئے چلے جا رہی ہے… پرانی رسمیں، پرانی یادیں، حسرتیں، ملامتیں، اپنےعزیز رشتوں سے کبھی انتہا ہمدردی کبھی شدید انتقام کبھی نہ ختم ہونے والی شکایتیں کبھی دھمکیاں… بس ایک چکرہے جوچلے چلے جا رہا ہے، سب اس سے پریشان لیکن کوئی اسے روکنے پرتیارنہیں…
.
بھئی الله نے اتنی بڑی دنیا بنائی ہے کچھہ اس پر بھی توجہ دے لو، ہزاروں قسم کے لوگ ہیں، حسین نظارے ہیں… خوشحالی اور خوشی وہ چیزیں ہیں جو ہرجگہ اورہررنگ میں بکھری پڑی ہیں… حتی کہ اندھیرے میں بھی خوابوں کی شکل میں… بس لوگوں کے پہچاننے کی دیر ہوتی ہے…
.
.

Elderly People of Pakistan

People say “old is gold” and usually use this phrase to refer to wisdom of old times.  What I think of it is “old gold is pure”.  Old coins, old cars, old-homes, old utensils, old fabrics, even old books are precious.  Or may be we are just used to valuing and honoring things of times when we were not present.

Old age in Pakistan was once regarded as symbol of family bonding.  Now it has become a curse.  That trust has lost its value.  We can see our elders past sixties disrespected at homes, admitted in adult-homes, Edhi centers, in mental hospitals or rolling on the streets begging for a piece of bread.  Haunted by their loneliness, they wait for someone or anyone who can just listen to what they want to say.  Their physical weakness doesn’t allow them to enjoy life as before.  All they want is attention, which can save them from the feeling of being neglected or ignored.

Truth is always bitter but for oldies it affects like a death sentence that their own children and relatives on whom they focused every second have no time for them in return.  The youth can’t be blamed at this point because they have to move forward for their life experiences and for their younger ones.

However, something must be done for aged people of our society.  Most of them don’t realize that they can be useful at this age.  May be they are still not matured enough to plan life at this age (that could be because they are not used to plan things) but have experience and stories of their time which they can share with others.  They can get rid of  negative feelings, depression, tension and the loneliness by helping the ones like them.

They can work as counselors as be awarded and rewarded for their services.  They can chat with each other, play board games, listen to each others’ stories, read newspapers or books and discuss the issues.  They can go to other institutions and spend some time with patients to relax them.  If they are educated, they can help children in reading or writing.  They can arrange social events at their places or in public parks.  They can help in neighborhood libraries, Montessori and schools for couple of hours.  They can play a role in forming positive public opinion about grave issues.   They can be a good volunteer at mosques.

I read a hadith (missing the reference) that Prophet Muhammad (pbuh) said, “the one who wastes his youth time, is lost in his old age”.  I don’t take it like losing mental or physical abilities or capabilities but the chance of peaceful and satisfactory survival.

Allama Iqbal, Quaid-e-Azam, Ms. Fatime Jinnah, Begum Rana Liaquat Ali Khan, Ms. Fatima Surayya Bajya, Abdus-Sattar Edhi and his wife Bilqees Edhi and many others are the best examples.  They didn’t waste their youth time.   They didn’t work for themselves or to benefit their children or relatives.  They dedicated their lives for others.  For that reason, they are loved and respected by millions.  People remember them in prayers and in good words.  This is their reward in this world.  The best they will get in the Hereafter, inshallah.

ویسے  چاند, ستارے, زمین, آسمان, آلو, گوبھی تو الله نے جیسے بنادئے۔۔۔ لیکن لڈو اور گلاب جامن کودوسری شکل دی جاسکتی ہے ۔۔۔ کہ نہیں۔۔۔
خواتین پہ یاد آیا کہ امریکہ کبھی ایسی پارٹ ٹائم جابس بھی ہوتی تھیں کہ مثلا کسی ضعیف خاتون سے کچھہ گھنٹے باتیں کرنی ہیں اور بس۔۔۔ اصل میں وہ لوگ بھی زندگی دولت اور آسائشوں کے حصول میں گذار دیتے ہیں اور آخر میں جب سب کچھہ مل جاتا ہے تو اکیلے رہ جاتے ہیں۔۔۔ جو اختیارات انھوں نے خود  کو دیے ہوتے ہیں وہی انکی اولادیں بھی مانگتی ہیں وہ بھی  مصروف ہو جاتی ہیں۔۔۔ یہ بوڑھوں کے اداروں میں یا کبھی گھر پر خاموشی سے اپنے ختم ہونے کا انتظار کرتے ہیں۔۔۔ کچھہ خاموشی کی وجہ سے ذہنی مریض ہوجاتے ہیں۔۔۔ انکے لئے بات کرنے والوں کو ڈھونڈا جاتاہے۔۔۔
ہمارے ہاں بھی حالات مختلف نہیں۔۔۔ صرف فرق یہ ہے کہ ہماری خواتین ملازمت اور آسائشوں کے حصول کے بجائے ان مسائل میں زندگی ضایع کردیتی ہیں جن میں سے آدھے سے زیادہ خود انھوں نے ہی پیدا کئے ہوتے ہیں۔۔۔ انکی اولادیں بھی ان مسائل میں پھنس جاتی ہیں۔۔۔ کافی عرصہ تک توان دونوں یعنی والدین اور اولادوں کابھرم والدین اور بزرگوں کے حقوق والی حدیثوں کی وجہ سے رہ گیا۔۔۔ لیکن پچھلے بیس تیس سالوں میں جس بیدردی کے ساتھہ ہمارے ہاں اخلاقی روایات کو پامال کیا گیا, انسانیت کی تذلیل کی گئی, قومی یکجہتی کو ختم کیا گیا, اسلام سے دامن بچایا گیا۔۔۔۔۔۔ نتیجہ یہ ہوا کہ چھوٹوںنے بھی بڑوں کا لحاظ ختم کردیا۔۔۔
عام گھریلو ماحول کے اخلاقی مجرموں نے  گلی محلوں سڑکوں اور پورے معاشرے پراثر ڈالا۔۔۔ توکرپشن عام ہوگئی۔۔۔ بدامنی اور خوف پھیلا۔۔۔ معاشی حالات بد سے بد تر ہوگئے۔۔۔ اسکے قصوروار صرف مرد نہیں۔۔۔ گھریلو خواتین اس جرم میں ان کی شریک ہوتی ہیں۔۔۔ کیونکہ گھر کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ہی تو مرد باہر نکلتے ہیں۔۔۔۔۔۔ خیر مختصرا یہ کہ اب ہمارے ہاں ضعیف لوگ ایدھی ہومز, پاگل خانوں یا سڑکوں پر بھیک مانگتے پائے جاتے ہیں۔۔۔
ہو میرا کام غریبوں کی حمایت کرنا, درد مندوں سے ضعیفوں سے محبت کرنا۔۔۔ مجھے اقبال کے اس پیغام پرکوئی اعتراض نہیں۔۔۔ لیکن ہم کبھی جوانی میں یہ کیوں نہیں سوچتے کہ ہمیں بھی ضعیف ہوناہے لہذا ایسا نظام بنائیں جس میں ہمارے لئے ایک عزت کی جگہ موجود ہو۔۔۔ بڑھاپا تو خود سب سے بڑی غربت اور دردمندی کی علامت ہوتا ہے۔۔۔ اس میں اگرعزت نہ ہو تو باقی کیا رہ جاتا ہے۔۔۔
ایک حدیث کبھی پڑھی تھی کہ ‘جو اپنی جوانی ضائع کرتا ہے, الله اسکا بڑھاپا برباد کردیتا ہے’۔۔۔۔۔۔ میرا دل کرتا ہے کہ ساٹھہ یااس سے زیادہ عمرکے تمام بوڑھے مرد عورتوں سے جوگھروں, سڑکوں, ایدھی سینٹرز یا ذہنی امراض کے ہسپتالوں میں ہیں۔۔۔ ان سے پوچھوں کہ پچھلی عمر میں کیا کیا جو اب یہ حالت ہے۔۔۔ ایک برے نظام کو پروش کرنے میں جو کردارادا کیا تھا اسکا انجام اورکیا ہو سکتا ہے۔۔۔ اور اب بھی کیا ارادے ہیں۔۔۔
یہ مفلوک, رشتہ داروں پراور معاشرے پر بوجھہ بنے بزرگ بہت کام آسکتے ہیں اور اپنی غفلتوں کا کفارہ ادا کرسکتے ہیں۔۔۔ ان کے پاس تجربہ ہوتا ہے, تاریخ ہوتی ہے جسے یہ دوسروں تک پہنچا سکتے ہیں۔۔۔ جنکےپاس تعلیم ہے وہ بچوں کو پڑھا سکتے ہیں۔۔۔ جنکے پاس ہنر ہے وہ ہنر سکھا سکتے ہیں۔۔۔ گھروں بیٹھے بزرگ اولڈ ہومز یا دوسرے مراکز پر جاکر اپنی عمر کے لوگوں کا دل بہلا سکتے ہیں, انکے ساتھہ ملکر کوئی مشاعرہ یا کوئی اور تخلیقی تقریب کرسکتے ہیں۔۔۔
اس عمرمیں عام انسان کی ضروریات دو وقت کھانے, صاف ستھرے دو جوڑی کپڑوں اور ایک پرسکون کونے تک سمٹ آتی ہیں۔۔۔ جسمانی کمزوری اور کوی نہ کوئی بیماری کی وجہ سے مشقت والا کام نہیں کر سکتے۔۔۔ لیکن خالی بیٹھہ کراگلے پانچ, دس, پندرہ, بیس سالوں میں دنیا سے جانے کا انتظار کرنا بھی ایک طرح کی موت ہی ہے۔۔۔ ایسی زندگی جس میں سوائے حسرتوں, شکایتوں,  جھنجھلاہٹ, ٹینشن اور ڈیپریشن کے کچھہ نہ ہو۔۔۔
عمر کے آخری سالوں کو بہترین طریقے سے گذارنے کی مثالیں تو علامہ اقبال, قائداعظم, مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح, بیگم رعنا لیاقت علی خان, فاطمہ ثریا بجیا, عبدالستارایدھی صاحب, بلقیس ایدھی صاحبہ کی صورت میں موجود ہیں۔۔۔ لیکن یہ وہی لوگ ہیں جنھوں نے اپنی جوانی کو ضایع نہیں کیا۔۔۔ صرف اپنی زندگی, خاندان اور رشتہ داروں کی بہتری پر وقت صرف نہیں کیا بلکہ ملک و قوم اور معاشرے کی تعمیر کابوجھہ بھی اپنے کندھوں پر اٹھایا۔۔۔ دنیا میں انکی جزا یہ ہے کہ لوگ انکی عزت کرتے ہیں, دعائیں دیتے ہیں, ان کی نیتوں اور خلوص پر شک نہیں کرتے۔۔۔آخرت میں بھی انکا مقام اعلی ہوگا انشاءالله۔۔۔
عام لوگوں کی بات کریں تو کچھہ لوگ امی, بابا, ماما اور مجاہد حسین صاحب جیسے بھی ملیں گے جنکا بڑھاپا مسلسل مصروفیت,فکر, خلوص, مدد, خدمت, اور عزم وحوصلے کا دوسرا نام ہے۔۔۔
Follow

Get every new post delivered to your Inbox.