What is Pakistan?

صدیوں یہ بحث رہی کہ دنیا چپٹی ہے کہ گول۔۔۔ سیدھی سی بات ہے۔ جب تک پیروں کےنیچےہو چپٹی۔۔۔ جیسے ہی پیروں کے نیچے سے نکلی۔ گول۔۔۔۔۔ پاکستان کے بارے میں بھی بہت بحث رہتی ہے کہ آخر یہ ہے کیا۔۔۔۔
میں بتاؤں۔۔۔ پاکستان ایک ایسا نام ہے جسے سردیوں میں لیں تو ٹپال دانے دار کا مزہ آتا ہے۔۔۔ لگے ٹھاہ کرکے۔۔۔۔۔۔ اور گرمیوں میں لیں توروح افزاکا۔۔۔ پیو ٹھنڈا ٹھنڈا بولو میٹھا میٹھا۔۔۔۔۔
رب کا شکر اداکربھائی۔ جس نے پاکستان بنائی۔۔۔۔۔۔ بنائی نہیں بنایا۔۔۔۔۔۔۔ لیکن ہم تو انگریزوں پر ایمان لانے والوں میں سے ہیں اورانگریزی میں پاکستان کو شی کہتے ہیں۔۔۔۔۔ دھت تیرے کی۔ جبھی ساری دنیا پاکستان کے ساتھہ چھیڑم چھاڑی کرتی رہتی ہےمونث سمجھہ کر۔۔۔۔۔۔ ہاں نا۔۔۔ اسی لئےتو اردو میں پاکستان کو مذکر رکھا ہے۔ کیونکہ پاکستانی مردوں کاتو پتہ ہی ہے۔۔۔۔۔۔۔
ویسے کافی عرصہ میں سوچتی رہی کہ پاکستان بھی چپٹا ہے یا گول۔۔۔ سمجھہ میں یہ آیا کہ پاکستان کے اندررہیں تو چپٹا۔ کسی نہ کسی طرح سنبھالے رکھتا ہے۔۔۔۔ باہر چلے گئے تو گول۔۔۔۔ جبھی تو واپس آنے والوں کے قدم نہیں ٹکتے۔ پھسلتے ہی رہتے ہیں۔  اور پھر برا بھلا کہہ کرواپس بھاگ جاتے ہیں۔۔ پاکستان خراب ہو گیاہے۔۔۔۔۔۔ پاکستان نہیں آپکا دل اور دماغ خراب ہو گیا ہے۔۔۔علاج کیوں نہیں کرواتے باہر تو ہرقسم کا علاج ہوتاہے۔۔۔۔۔۔

لیکن پچھلے چند سال میں اندازہ ہوا کہ پاکستان نہ چپٹارہا نہ گول۔ بلکہ اک سیڑھی بن گیا ہے۔  جو ہزار گز تک پہنچ گیا وہ چھہ سو گز پہ واپس نہیں آتا۔ چھہ سو گز والا چار سو گز والے سے ذرا کھنچ کے ملتا ہے۔ چارسو گز والا دو سو گز والے محلے میں نظر نہیں آتا۔ اور دو سو گز والا اس سے کم کی زمین والے کو کافی جھک کے دیکھتا ہے۔۔۔۔۔ شاید اسی کوترقی کہتے ہیں۔۔۔۔ جب زمین کو اتنی اہمیت دیں گے تو زمین کی قیمتیں تو بڑھیں گی۔۔۔۔ اور اگر یہی ترقی ہے تو پھر ہر انسان کاانجام انتہائی زوال ہوتاہے۔۔۔۔ کیونکہ قبر توانسان کے حدوداربع سے بڑھ کر نہیں ہوتی۔۔۔

ویسے سب ملکر کام کریں تو آبادی تو کافی ہے۔ اتنی کہ صرف پھونکیں بھی مارنا شروع کردیں تو کراچی کے سڑکوں کی دھول مٹی صحرا میں جا گرے۔۔۔۔

میں کچھہ کہتی ہوں تو سب۔۔ چینانکتی۔۔ کا الزام لگا دیتے ہیں۔۔۔۔ ہاںنہ ۔۔۔ میری بیٹی نے پہلی مرتبہ نکتہ چینی کو چینانکتی بولاتھا۔۔۔ اوراتنے اعتماد سے بولا تھا کہ بس۔۔۔۔۔
Just heard about the plane crash.  So sad…pray for the survivals…..may the souls departed rest in peace…. Ameen!

About Rubik
I'm Be-Positive. Life is like tea; hot, cold or spicy. I enjoy every sip of it. I love listening to the rhythm of my heart, that's the best

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: