serving whom?

رب راضی تے سب راضی۔۔۔۔۔۔ ایک حدیث پکڑ کر الله کے حقوق کو پیچھے دھکیلا اور لگے ایکدوسرے کو خوش کرنے۔۔۔۔ نتیجہ کیا نکلا ۔۔۔ باپ بیٹوں کے گلے کاٹ دیتا ہے۔۔۔۔ لڑکی کی عزت اپنے باپ چچا بھائی بہنوئی کے ہاتھوں محفوظ نہیں۔۔۔۔ تین بہنیں ملکر اپنی بڑی حاملہ بہن اسکے شوہر اور چار سالہ بیٹے کو زہر دے دیتی ہیں۔ اور جو زہر ملاتی ہے کھانے میں اسکی خود دو معصوم بیٹیاں ہیں۔۔۔۔ بیٹےماں کو تہہ خانے میں قید کردیتے ہیں۔۔۔۔

آپکا حساب کتاب اچھا ہے۔ تو لگا لیں حساب۔ آج تک کتنے انسانوں کو خوش کردیا۔اورایمان کی بات بتائیں ہم خود اپنے اریب قریب میں کس سے خوش ہیں۔۔۔۔ خدا کی قسم ہم تواپنے ماں باپ۔۔۔ اولاد اور دوستوں سے بھی تب خوش ہوتے ہیں جب ہمیں کوئی فائدہ پنچے ورنہ تو جو حال ہے ہمارا ساری دنیا اس پہ گواہ ہے۔

اور اختلاف مولویوں سے ہے نا۔ الله اسکے رسول اورقرآن سے تو نہیں ہے۔ تو خود قرآن ہاتھہ میں لیں اور پڑھنا شروع کردیں۔ یہ کیا کہ مولویوں کی وجہ سے سارے احکامات سے منکر ہو جائیں یہی گانا ایجاد کیا تھا نہ۔۔۔۔۔۔ خدا میرا بھی ہے۔ چھینو نہ۔ خداکے لئے۔۔۔۔۔۔۔  اپنے خدا سے اتنی لاتعلقی۔۔۔۔

کتنی سیدھی سی بات ہے کہ میں خود اپنے کلام کو یعنی اپنی بات کو اتنی اہمیت دیتی ہوں کہ کوئی ایک لفظ ادھر ادھر کرکے بیان کرے تو میں فورا تصحیح کرتی ہوں کہ میں نے ایسے نہیں ایسےکہاتھا۔ اور یہ بھی دل کرتاہے کہ میری بات کم ازکم سن تو لیں یا جو لکھوں پڑھ ہی لیں۔۔۔۔۔۔ تو وہ اتنا عظیم رب کیا یہ حق نہیں رکھتا کہ زندگی میں ایک بار ہی سہی۔ اسکی بات سن تو لیں۔۔۔۔۔ مسلسل نظر انداز کرنے سے تو اپنے سگے پیاروں تک کو غصہ آجاتاہے۔ کیونکہ نظرانداز کرنا کسی کی بے عزتی کےبرابر ہوتاہے۔۔۔۔۔۔
اور مولوی تو چلو دو پانچ دس سال مدرسےمیں گذار کراپنے فتوے جاری کرتے ہیں۔۔۔۔ حیرت تو مجھے ان مردوں اور عورتوں پر ہوتی ہے جو قرآن کھول کرنہیں دیکھتے اور بحث کرتے ہیں کہ الله کو یہ پسند ہے اوریہ ناپسند۔۔۔۔ کیا معاذالله فرشتے اترنے شروع ہو گئے ہیں سب پر۔۔۔۔۔۔ اسکو خوش کرنے کے طریقے تو وہ خود ہی بتائے گا نہ۔۔۔۔۔
میرے حساب سےتواس کائنات میں حق ہے ہی الله کا۔۔۔۔ باقی کسی کاحق ہی نہیں۔۔۔ نہ تیرا نہ میرا۔۔۔ بلکہ ہمیں پیداہی اس لئے کیا گیا ہے کہ سب ملکراس کے حقوق پورے کریں۔۔۔۔۔۔ لیکن ہم تو کام ہی الٹا کرتے ہیں۔ سب ملکر سب سے پہلے الله تعالی کے حقوق پامال کرتے ہیں۔ اور ذرایہ دیکھیں کسطرح۔۔۔۔۔ دیکھیں ایکدوسرے کادل نہیں دکھائیں۔ ہاں تعریف کریں ایکدوسرے کی۔ ہمت بندھائیں ایکدوسرے کی۔ آپس میں ایکدوسرے کے حقوق دیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اچھا بھئی کتنی تعریفیں چاہئیں۔ کوئی کچھہ کرتا ہے تو ہمت بندھائی جاتی ہے۔ بہانے بازیوں میں ایکدوسرے کا ساتھہ دینا تو شاید حقوق میں نہیں آتا۔ اور ہم حق لینے میں توماسٹر ہیں۔ حق دینا جسے کہتے ہیں اس میں تو ہم نے ابھی شاگردی بھی اختیار نہیں کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ انسان کو اسکا حق عدل کے ساتھہ کسطرح دیناہے۔ اسکے لئے تورسول کو جاننا اور پہچاننا پڑے گا۔ چاہےدل کو کتنا ہی برا لگے۔ طبیعت پرکتنا ہی بوجھہ لگے۔ طریقہ تو رسول کاہی کامیاب ہے۔
Any right overtaking Allah’s right…what a non-sense.  Like it or not, the only successful way of life is the one taught and practiced by Prophet Muhammad (peace be upon him).  What a big idiot I would be if I reject or deny anything in Islam just because of having difference of opinion with a religious scholar or maulvis.  Maulvis and scholars are lazy, they don’t bother to come to my house and stop me from reading Qur’an and ahadith.  If they are ignorant in Islam then I am negligent.
This is amazing how lightly we take Allah Subhanau wa Ta’aalaa, He said this or not, He likes this or not.  How can we know about Allah’s likes and dislikes and if He said something or not unless we listen to Him.  We have the source there but we are keep ignoring Him.  If this one hadith about people’s right was enough and is even powerful to over-throw Qur’anic ordinances, then what was the purpose of revealing Qur’an and other hundreds of authentic ahadith?  You don’t like ahadith, you don’t want to follow Qur’an, don’t be a hypocrite, say it clearly.  Don’t corrupt the religion and don’t put Prophet’s teaching and his character into jeopardy.

About Rubik
I'm Be-Positive. Life is like tea; hot, cold or spicy. I enjoy every sip of it. I love listening to the rhythm of my heart, that's the best

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: