Emoticons are fun!

I write as I like it.  Writing is my passion, not profession.  This is my source of expression and communication as well.  People read me according to the accent they have developed in their mind.  But what can I do about it except for inserting emoticons after sentences.   

Hey look, bird, airplane… no, me dancing. dancing smiley courtesy of www.freesmileys.org

نہ ہو طبیعت ہی جن کی قابل، وہ تربیت سے نہیں سنورتے 
ہوا نہ سر سبز رہ کے پانی میں عکس سرو کنار جو کا
تمام  مضموں  میرے  پرانے، کلام  میرا  خطا  سراپا 
ہنر کوئی دیکھتا ہے مجھ میں، تو عیب ہے میرے عیب جو کا 
علامہ اقبال 
.
اچھا نہیں لگتا…. 
کیا اچھا نہیں لگتا… میرا بولنا… مطلب میرا لکھنا؟…
نہیں، اس طرح بولنا مطلب اس طرح لکھنا…
کیوں کیا برائی ہے اس میں… اس سے کسی کا کیا جاتا ہے؟… میں کسی کے خلاف تو نہیں بولتی مطلب لکھتی… بس جو دیکھتی ہوں وہ لکھتی ہوں… اگر کسی کو برا لگتا ہے تو وہ ایسی حرکتیں نہ کیا کرے… 
.
اچھا اب سمجھی، تنقید نہ لکھا کروں مطلب کہ تعریفیں، چکنی چپڑی باتیں لکھوں… جیسے ہمارے ہاں شخصیت پرست کارکنوں کی عادت ہے… redface
.
نہیں، تنقید کریں لیکن تعمیری….
تعمیری کیا مطلب… سمینٹ اور اینٹیں لے کر آؤں… ایک عمارت تعمیر کرتے ہیں اور اس کا نام رکھتے ہیں “تنقید”…3D spinning LOL emoticon (LOL Emoticons)
.
میری سیدھی سادھی معصوم سے تنقید پر غیر تعمیری تنقید کرنے سے بہتر ہے کہ لوگوں کو کہیں کہ تعمیری کام اور تعمیری اعمال کریں… جب وہ یہ کریں گے تو پھر کوئی کیسی بھی تنقید کرے، فرق نہیں پڑے گا… ابھی تو اس لئے کلیجے پہ جا کے لگتی ہے نہ کہ کہیں دل میں چور ہوتا ہے… 
.
اور میری تو یہ سمجھ نہیں آتا کہ لاکھوں بے وقوفوں کی بے جا اور نا جائز تعریفوں کے بعد بلکہ خود اپنے منہ سے اپنی تعریفوں کے بعد اگر میں اکیلی اپنا دل بہلانے کے لئے دو لفظ لکھ بھی دوں تو کسی پر کیا فرق پڑے گا… سب مل کر غیر تعمیری حرکتیں کریں اور میں غیر تعمیری تنقید… حساب برابر… لیکن بھئی وہ کہتے ہیں نہ کہ ہوس کی کوئی انتہا نہیں ہوتی… ایک دنیا سونے کی دے دیں تو مطالبہ ہوگا کہ ایسی ہی ایک اور چاہیے… لاکھوں ووٹرز بھی ہوں تب بھی کہیں گے کہ ایک اور لے آؤ… اور میں نے کونسا یہ دعوی کیا کہ میں بہت اعلی و ارفع ہوں، میری غلطی نہیں ہوتی… میری غلطی نظر آۓ تو بتائیں… اور بتائیں کیا… بتاتے ہی رہتے ہیں… ساری زندگی سب نے یہی کیا… rolleyes
.
آج ہم دار پہ کھینچے گئے جن باتوں پر 
کیا عجب کل وہ زمانے کی کتابوں میں ملیں
احمد فراز 
.
Moonwalker emoticon (Dancing Emoticons)اور اگر میں نے کسی کو اسکی ذمہ داری یاد دلادی تو کونسا غضب ہو گیا… کسی کو یہ کہہ دیا کہ ٹی وی پر غلط کو گلت، خیال کو کھیال نہ بولیں کیونکہ اردو پاکستان کی قومی زبان ہے، اس کے تقدس کا ٹی وی پر خیال رکھنا چاہیے تو کونسی قیامت آ گئی… ٹھیک کر لیں، پریکٹس کر لیں… اور نہیں کرنا تو نظر انداز کر دیں… اتنے سارے ہیں لاکھوں کی تعداد میں ہیں، مل کر خوش رہیں, ایک دوسرے کی تعریفیں کرتے رہیں…
.
 لیکن میں جب کوئی چیز اپنے نظریے کے حساب سے غلط دیکھوں گی تو ضرور بولوں گی، مطلب لکھوں گی… ارے کسی کے گھر پہ جا کے تو حملے نہیں کر رہی نا… میں تو برابر گھر تک میں نہیں جاتی… لوگوں کو ڈرا کر ہڑتالیں تونہیں کروا رہی نا… جھوٹے وعدے نہیں کرتی، اپنے منہ میں مٹھو تو نہیں بنتی، کسی کے گھر کے لئے موت اور دہشت کا سامان تو نہیں ہوں نا… Welcome to www.FreeSmileys.org
.
بھئی اور میں کیا لکھوں… اب یہی کارٹونز ہیں… انھیں کے بارے میں لکھ سکتی ہوں نا…Emoticons
.
لیکن دیکھیں ایک بات ثابت ہو گئی… کہ قلم میں تلوار سے زیادہ طاقت ہوتی ہے… چلو آج کل کے حساب سے بندوق کہ لیں، کلاشنکوف کہ لیں… 
بلکہ ایسے کہہ لیتے ہیں کہ قلم ہی کی طرح “کی بورڈ” کی طاقت بھی جنگی ہتھیار سے زیادہ ہوتی ہے… یا اس طرح کہ کمال تو یہ انسان کی انگلیوں کا اور ہاتھوں کا ہوا جو قلم اور کی بورڈ کو بھی جنگی ہتھیاروں کی طرح استعمال کرنا جانتی ہیں… مطلب کہ ذرا سے جنبش قلم بے چین کر دیتی ہے بڑے بڑے لوگوں کو… خیر یہ سلسلہ تو چلتا رہے گا… کیونکہ جب تک یہ جو ہیں، یہ یہی حرکتیں کرتے رہیں گے… لکھنے والے انکے خلاف لکھتے رہیں گے… rolling on the floor

لوگوں سے تو پہلے بھی تعلق نہیں رکھا
میں آج بھی اس بھیڑ میں شامل تو نہیں ہوں

سکھ چین سے رہنا مری فطرت میں نہیں ہے
دریا ہوں کسی بحر کا ساحل تو نہیں ہوں

دن رات جلوں گا تو شکایت بھی کروں گا
انساں ہوں ترے رخ کا کوئی تل تو نہیں ہوں

بدلی ہوئی نظروں کی نہ ہو گی مجھے پہچان
ناداں ہوں مگر اتنا بھی جاہل تو نہیں ہوں

مجھ سے تو ہر اک طرح کی تقصیر ہوئی ہے
ناقص ہوں بہت میں کوئی کامل تو نہیں ہوں

 فواد احمد 

Blushing Smiley

About Rubik
I'm Be-Positive. Life is like tea; hot, cold or spicy. I enjoy every sip of it. I love listening to the rhythm of my heart, that's the best

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: