What world need to know about Pakistani people?

The worldwide propaganda against Pakistan of being a terrorist country is one of the biggest challenges for Pakistani people.  This is true that America and Western powers are the root cause of terrorism and Holocaust in Muslim world.  There are many politicians and few religious organizations in Muslim countries are practically involved in strengthening their grip on common Muslims.  Now their children are ready to inherit the ranks and seats from their evil elders.

The world need to know that Pakistani people have morally declined like the rest of the population of the world but they are not terrorists.

The world need to know that Pakistani people are trapped by and are the victim of the global network of local and foreign political evils.  They need moral support of other citizens of the world to break this network.

The world need to know that regardless of all the miseries and trials, Pakistani people have potential to produce world record holders, are playing their best role in many countries.

The world need to know that Pakistanis are humans too.  They have feelings, have dreams and can perform miracles.  They can take a stand, they can fight for what is right.

More than six decades, they are still trying hard to change the system and get rid of feudalism and corruption.  They need moral support from the so-called civilized world.

But there is something that Pakistani people need to realize that there are elements among them who are provide a strong illegitimate support to corrupt leaders.  People can weaken their strength by eliminating these elements among them.  Otherwise, it will continue to be a non-stop struggle for generations.

.

These American hired criminals are the main reason for terrorism in Pakistan. Asif Ali Zardari, Nawaz Shareef, Altaf Hussain, Shehbaaz Shareef, Bilawal Zardari, Asfand Yaar Wali Khan, Rehman Malik, etc.

 .

کھیت وڈیروں سے لے لو 
ملیں لٹیروں سے لے لو
ملک اندھیروں سے لے لو
رہے نہ کوئی عالیجاہ
پاکستان کا مطلب کیا
لا الہ الا الله 
.
الله بھلا کرے حبیب جالب کا… بڑا جہاد کر گئے… زرداری، نواز شریف، الطاف حسین کو ایک ہی بند میں بالترتیب وڈیرہ، لٹیرا اور اندھیرا بھی کہہ گئے اور یہ بھی بتا گئے کہ انہیں نہیں ہونا چاہیے… اپنی قوم کو اپنا سمجھ کر جگانے اور ملک کو اپنا سمجھ کر بنانے اور بچانے کے معاملے میں علامہ اقبال کے بعد بہترین شاعر حبیب جالب ہیں… انکی شاعری کی ایک اچھی بات بھی ہے کہ فلموں میں گائی گئی اور وہ بھی مہدی حسن خان صاحب کی آواز میں… گویا سونے پہ سہاگہ… یہ اعجاز ہے حسن آوارگی کا، جہاں بھی گئے داستان چھوڑ آۓ  اور رقص زنجیر پہن کر بھی کیا جاتا ہے… الله حبیب جالب کو خوش رکھے… 
.
ابھی تک تو ان سیاست دنوں کو گالیاں اور بد دعائیں ملتی رہیں جو اسی بد نظامی کی پرورش اور حفاظت کرتے کرتے بوڑھے ہوگۓ… مزے کی بات کہ انکے بچوں کو جو اب شادی شدہ اور بچوں والے ہیں ساری قوم ابھی تک بچہ ہی سمجھ رہی ہے… حالانکہ وہ مکمل طور پر اپنے بڈھے کھوسٹ ماں باپوں کے ساۓ میں تیار ہیں قوم کا مزید بیڑہ غرق کرنے کے لئے… انکی باتیں اور حرکتیں سے تو لگ ہی رہا ہے کہ کمینے پن کے اسی راستے پر چلیں گے جو نے اپنے گھر میں دیکھا… 
.
پچھلے کئی سالوں میں سیاست میں چہرے وہی رہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ عوام کے گھروں سے انھیں غیر اخلاقی اور مجرمانہ سپورٹ ملتی رہی اور عوام میں انکے ہاتھ مضبوط کرنے والوں کے چہرے بدلتے رہے…. ایک کے بعد ایک… ہر ادارے اور ہر پیشے میں… پاکستان کے عوام اپنی توپوں کا رخ ہمیشہ لیڈرز کی طرف رکھتے ہیں… یہ نہیں سوچتے کہ اتنی اوپر بیٹھنے والے کے نیچے کس چیز کا سہارا ہے…
.
ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ جہاں جہاں تعلیم ہے، وہاں وہاں خود احتسابی کا عمل شروع ہو جانا چاہیے تھا… یہی سوچ عین غلامی سے نجات کئی نشانی ہے اور یہی اقبال کا پیغام خودی اور یہی دو قومی نظریے کی جڑ… اور پاکستانی سیاستداں اور مولوی اسی بات سے تو ڈرتے ہیں کہ قوم کا کوئی فرد خودی کے ان رازوں سے با خبر نہ ہو جاۓ…. امریکہ کے ان رکھیلوں کا کام ہی یہ ہے کہ عوام کو وعدے اور دعوے کے ذریعے اپنے آگے پیچھے لگاۓ رکھو… انکو انکے بارے میں سوچنے کا موقع ہی نہ دو کہ یہ خود کچھ کرنے کے قابل ہیں… وہ جو اقبال نے کہا نہ کہ اپنی دنیا آپ پیدا کر اگر زندوں میں ہے… تو یہ سیاستداں اورمولوی اپنی دنیا میں گھسیٹ کر لے جاتے ہیں… انکو تسکین ملتی ہے کہ عوام انہیں اپنے معمولات اور باتوں کا محور بناۓ رکھے… چاہے الزام ہی لگاۓ… 
.
جس قوم کا ہر مرد، عورت اور بچہ اردو بولنے، پڑھنے اور لکھنے کو دنیا کا مشکل ترین اور بے کار کام سمجھے… جن کے نزدیک قرآن پڑھنا اور سمجھنا صرف ملاؤں اور عالموں پر فرض ہے… جنھیں ملک اور قوم ایک مذاق اور کھیل لگیں… جو اسلام اور پاکستان زیادہ انسانیت کی بات ہی اس لئے کریں کہ کل جب ملک چھوڑ جائیں تو ان پر ملک سے بے وفائی کا الزام نہ آۓ، ظاہر ہے انسانیت کا کام تو صرف باہر ملکوں میں ہی رہ کرکیا جا سکتا ہے….  ایسی قوم بھلا سچ اور جھوٹ، غلط اور صحیح، اچھائی اور برائی میں کیا فرق کرے گی اور کیا کسی کا احتساب کرے گی…
.
ابھی ایک جان پہچان کی خاتون سے ملاقات ہوئی تو کہنے لگیں پتہ نہیں کیا ہو گیا ہے کہ ہر شخص پریشان ہے، کوئی ایک بھی تو ایسا نہیں کہ پوچھنے پر کہے الحمد اللہ سب خیریت ہے… پھر بولیں سواۓ میرے ڈرائیور کے… وہ وقت اور نماز کا پابند ہے، ایماندار اور مخلص ہے… میں نے کہا کہ اتنی خصوصیات ہیں تو پریشان کیوں ہو گا… اور جو پریشان ہیں ان میں یہ کردار کی خوبیاں نہیں ہیں اس لئے انکے لئے زندگی مصیبت بن گئی ہے… خود اپنے لئے پریشانیاں پیدا کی ہوئی ہیں ورنہ الله تو ظالم نہیں ہے…
.
اور واقعی ابھی بھی جو ہیں وہ اچھا کھا پی رہے ہیں، اچھے سے اچھا پہن رہے ہیں، گھومنے بھی جاتے ہیں، تقریبات بھی ہو رہی ہیں، خریداری بھی ہو رہی ہے… کونسی چیز رک گئی ہے… اورشکایتیں بھی انھیں کو ہیں… اور جب چاہیں گے ملک کو چھوڑ کر بھاگ بھی جائیں گے…
.
اور اگر کوئی پوچھتا ہے کہ یہ سب ٹھیک کیسے ہونگے تو با با کا جملہ کانوں میں گونجتا ہے کہ حضرت مہدی اور حضرت عیسی علیہ السلام آ کر ٹھیک کریں گے… یہی بات لگتی ہے ٹھیک کہ جیسے لوگ خود کو ٹھیک ہونے کے لئے بھی حضرت مہدی اور حضرت عیسی علیہ السلام کا انتظار کر رہے ہیں… 
.
ہر دن سیاستدانوں اور عوام کی ایک نئی اور نہ قابل یقین کہانی لے کر آتا ہے… ابھی اس کی حیرانی ختم نہیں ہوتی کہ دوسری خبر آجاتی ہے… چلیں اگر خبروں کا زمانہ ہے تو سیاستدان اور عوام یہی مقابلہ کر لیں کہ کوئی اچھی خبر بن کر دنیا کے سامنے آئیں گے…
.
خیر چھوڑیں… اگر انسان کا دل چاہ رہا ہو تو کسی بہانے کی ضرورت نہیں ہوتی اور اگر دل و دماغ راضی نہ ہو تو پھر دنیا بھر کی وجوہات اور نصیحتیں سمجھ نہیں آتیں… 
.

About Rubik
I'm Be-Positive. Life is like tea; hot, cold or spicy. I enjoy every sip of it. I love listening to the rhythm of my heart, that's the best

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: