Baby Lizard passed away…

اور چھپکلی کا بچہ مرگیا۔۔۔ بیج رنگ کا خو بصورت سا تھا مرنے کے بعد کالا ہو گیا۔۔۔ تین دن سے جس جگہ پڑا ہوا تھا وہاں صفائی کرتے وقت ایسا لگ رہا تھا اسکی زمین پہ قبضہ کررہی ہوں۔۔۔ کیسے لوگ ہوتے ہیں جو دوسروں کی زمینوں پر قبضہ کرنے کے لئے قتل وغارت کرتے ہیں۔۔۔ حالانکہ انکے اپنے علاقوں میں آفات نازل ہو رہی ہوتی ہیں۔۔۔ دوسروں کے شہر اجاڑ کرانھیں کون سی خوشی ملتی ہے۔۔۔ پتہ نہیں کون سے جنگلی جانور کھا کر انکی مائیں انکو پیدا کرتی ہیں۔۔۔
رضاحیدر صاحب کے قتل کے بعد آج چھٹی۔۔۔ مرد گھر پر ہیں لہذا گھروں سے لذیذ کھانوں کی خوشبوئیں آرہی ہیں۔۔۔ سارا دن کا مشغلہ ہے۔۔۔
جو حالات ہیں تو میرے حساب سے تو کراچی والوں کو ہوم اسکو لنگ کی تیاریاں شروع کردینی چاہئیں۔۔۔ کیونکہ پیسہ خرچ کرنے کے لئے کمایا جاتا ہے ضائع کرنے کے لئے نہیں۔۔۔
اور سب سےزیادہ چڑ ہوتی ہے ان لوگوں سے جو ملک سے باہر جاکر فون کرتے ہیں یا فیس بک پر ڈالتے ہیں کہ ان کا دل دکھتا ہے پاکستان کے حالات دیکھہ کر۔۔۔ دعائیں کرتے ہیں کہ امن قائم ہوجائے۔۔۔ سمجھتے ہیں انکا فرض پورا ہوگیا تہذیب یافتہ ہو گئے ہیں۔۔۔ اوئے مذاق اڑانے کے لئے یہی مواقع ملتےتم لوگوں کو۔۔۔ پیدا یہاں ہوتے ہیں۔۔۔ اس زمین کا کھا کےگینڈے اور ہاتھی بن جاتے ہیں اور ورد کرتے ہیں دوسروں کے ترانے۔۔۔ حدہوتی ہے بے شرم ہونے کی۔۔۔۔۔۔۔ لیکن اچھا ہی ہے۔۔۔ ایسے جانور ملک سے باہر ہی رہیں۔۔۔

پچھلے ہفتے ہی باجی نے فون پر یہ خبر سنائی کہ انکے علاقے میں ایک پاکستانی کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔۔۔ اسکو امریکہ جانے کا کریز تھا۔۔۔ کچھہ مہینے پہلے ہی اسکا یہ خواب پورا ہوا تھا۔۔۔  دوہزاردو کے شروع کا ہی واقعہ ہے کہ بروکلن میں ایک پاکستانی فیملی دوپہرکے وقت جل کے ختم ہوگئی۔۔۔ انھیں بھی چند ہی مہینے ہوئے تھے پاکستان سے گئے۔۔۔ چار بچوں میں سے ایک تو چند مہینے کا تھا۔۔۔ رپورٹ کے مطابق اپارٹمنٹ کے جلنے سے پہلے پوری فیملی بے ہوش کی گئی تھی اور نیچے والے اپارٹمنٹ کی خاتون پکوڑے پکارہی تھیں آگ ان کے ہاں سے لگی تھی۔۔۔  ہمارے باس کے والدامریکہ گئے۔۔۔ بیس سال میاں بیوی نےایکدوسرے سے بات نہیں کی تھی۔۔۔ سوچ کے گئے تھے بڑھاپے میں بیٹوں کے پاس رہیں گے۔۔۔ امریکہ جاکر دوسرے مہینے انکے گلے میں درد ہوا۔۔۔ دو ہفتے بعد ڈاکٹرز نے کہا کینسر ہے ایک مہینہ ہاسپٹل رہ کر انتقال کرگئے۔۔۔ کتنوں کے ہاں چوریاں ہوئیں ڈاکے پڑے۔۔۔ ہزاروں کہانیاں ہیں ایسی لیکن وہاں سے کوئی نہیں بھاگتا۔۔۔ بلکہ بھاگ بھاگ کر وہیں جاتے ہیں۔۔۔ وہاں سے بیٹھہ کر ڈرامے بازیاں کرتے ہیں کہ پاکستان کے حالات پر دکھہ ہوتا ہے۔۔۔۔

About Rubik
I'm Be-Positive. Life is like tea; hot, cold or spicy. I enjoy every sip of it. I love listening to the rhythm of my heart, that's the best

Leave a comment