The Prophet’s Birthday

کی محمد سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں

یہ جہاں چیز ہے کیا, لوح و قلم تیرے ہیں

بے شک الله اور اسکے فرشتے آپ صلی الله علیہ وسلم  پر درود بھیجتے ہیں۔۔۔ اے وہ لوگوں جو ایمان لائے, تم بھی آپ صلی الله علیہ وسلم  پر درود پردرود بھیجو اور سلام احترام کے ساتھ۔۔۔۔ سورہ الاحزاب, آیت چھپن۔۔۔

“Verily, Allah and His angels send durood on the Prophet… O you who believe, send your durood on him and salute him with all respect.  (Surah Al-Ahzaab, Ayah 56)

Someone asked Hazrat Ayesha about the character of Prophet Muhammad (pbuh), she said, “Qur’an was his character.”

Qur’an is not only the Book of Laws and instruction.  According to this saying of Hazrat Ayesha, Qur’an also provides the most authentic source to understand the life and character of Prophet Muhammad (pbuh), which no one can deny.

حضرت محمد صلی الله علیہ وسلم کی تعریف کے لئے مناسب الفاظ کسی زبان میں موجود نہیں۔۔۔ رسول صلی الله علیہ وسلم کا کردار کیا تھا, اخلاق کیا تھے۔۔۔ سچائی, ایمانداری, امانتداری, مہربانی, مدد, نرمی, انکساری, عفو ودرگزر, کم گوئی, حیا, تقوی۔۔۔ 

الله سبحانہ وتعالی نے سورہ الاحزاب آیت اکیس میں آپ صلی الله علیہ وسلم کو ایمان والوں کے لئے کردار کا بہترین نمونہ قرار دیا۔۔۔ 

سورہ القلم میں فرمایا کہ آپ صلی الله علیہ وسلم بلند ترین اخلاق پر فائز ہیں۔۔۔ 

سورہ الانبیاء کی ایک سو ساتویں آیت میں آپ صلی الله علیہ وسلم کو تمام عالم کے لئے رحمت قرار دیا۔۔۔

سورہ الاحزاب میں فرمایا کہ آپ صلی الله علیہ وسلم خاتم النبیین ہیں یعنی اب الله سبحانہ وتعالی قیامت تک کسی اور انسان کو نبی نہیں بنائے گا۔۔۔

سورہ الحجرات میں مسلمانوں کو تنبیہ کی کہ آپ صلی الله علیہ وسلم کا احترام کریں اور انھیں بلند آواز سے پردے کے پیچھے سے نہ پکاریں۔۔۔ 

سورہ التحریم میں آپ صلی الله علیہ وسلم کو تسلی دی کہ اگر آپ صلی الله علیہ وسلم کی ازواج آپ صلی الله علیہ وسلم کو چھوڑ بھی دیں تو الله, اسکے فرشتے اور تمام مومنین آپ صلی الله علیہ وسلم کے ساتھ ہیں۔۔۔ 

سورہ الضحی میں آپ صلی الله علیہ وسلم کو ڈھارس بندھائی کہ نہ تو الله آپ صلی الله علیہ وسلم کوبھولا ہے اور نہ ہی آپ صلی الله علیہ وسلم کا ساتھ چھوڑا ہے۔۔۔ اور بہت جلد الله آپ صلی الله علیہ وسلم کو وہ سب دے گا جس سے آپ صلی الله علیہ وسلم خوش ہو جائیں گے۔۔۔

سورہ الانشراح میں  تقویت دی کہ کس طرح الله نے آپ صلی الله علیہ وسلم کو سمجھ عطا کی, آپ صلی الله علیہ وسلم کا بو جھہ کم کیا اور آپ صلی الله علیہ وسلم کا ذکر بلند کیا۔۔۔

سورہ آل عمران کی بیسویں آیت میں آپ صلی الله علیہ وسلم کو یاد دلایا کہ آپ صلی الله علیہ وسلم کی ذمہ داری صرف پیغام پہنچانے کی ہے۔۔۔ اہل کتاب مانیں یا نہ مانیں, ان کی مرضی۔۔۔

سورہ التحریم میں آپ صلی الله علیہ وسلم کو کافروں اور منافقوں کے خلاف ثابت قدم رہنے کا حکم دیا۔۔۔

سورہ آل عمران کی اکتیسویں آیت میں آپ صلی الله علیہ وسلم سے کہلوایا کہ جو الله سے محبت کر تا ہے اسے چاہئے کہ آپ صلی الله علیہ وسلم کی پیروی کرے۔۔۔ الله اس سے محبت کرے گا اوراس کے گناہ معاف کردے گا۔۔۔

سورہ طہ میں فرمایا کہ حضرت عیسی علیہ السلام نے آپ صلی الله علیہ وسلم کی خوشخبری اپنی قوم کو دی۔۔۔ 

سورہ المومنون کی آیت ستر میں فرمایا کہ آپ صلی الله علیہ وسلم مسحور یا مجنون نہیں۔۔۔

رسول صلی الله علیہ وسلم کی تعریف اس سے زیادہ ممکن نہیں خود الله سبحانہ وتعالی نے قرآن میں  کردی ۔۔۔ حضرت عائشہ رضی الله تعالی عنہا کے قول کے مطابق آپ صلی الله علیہ وسلم کے اخلاق و کردار قرآن کا عکس ہیں۔۔۔ لہذاآپ صلی الله علیہ وسلم کو جاننے اور پہچاننے کے لئے قرآن کا مطالعہ ضروری ہے۔۔۔ 

What is the significance of Prophet’s birthday in Islam?  How should we celebrate it?  Did Prophet (pbuh) or companions ever arranged Mehfi-e-Milad?  Would Muhammad (pbuh) be happy with the way we  celebrate milad?
Prophet’s life cannot be compared with our lives.  His life, his character and his words are the matter of faith for entire mankind.  We may have a right to live our lives as we want but should be careful when expressing our love and respect to Prophet Muhammad (pbuh).


ربیع عربی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے بہار۔۔۔ پاکستان میں یہ لفظ موسم گرما کی فصل کے لئے بولا جاتا ہے۔۔۔ یا پھر ماہ ربیع الاول کے لئے۔۔۔  جو کہ حقیقتا بہار ہی بن کر آنا چاہئے۔۔۔ ہو سکتا بہت سے لوگوں کے لئے یہ بہار ہی بن کر ہی آتا ہو۔۔۔ لیکن اسکو منانے کے طریقوں پر اختلاف بھی رہا ہے۔۔۔ 

کم از کم ان طریقوں سے نہیں منانا چاہئے جو آپ صلی الله علیہ وسلم اور خلفائے راشدین کے زمانے سے ثابت نہ ہو۔۔۔ 

روز مرہ کے عام معمولات میں جدت پسندی, نیا پن, انو کھا انداز, بہت اچھی باتیں ہیں۔۔۔ لیکن اسلام  اور رسول صلی الله علیہ وسلم کا معاملہ عام نہیں۔۔۔ یہ عقیدے اورایمان کا معاملہ ہے۔۔۔ اوراسلامی عقیدہ اورایمان  تماشہ, ہلا گلہ نہیں۔۔۔ 

 محمد ابن عبدالله ابن عبدالمطلب تو ایک اعلی کردار کے باوقار شخص کا نام تھا۔۔۔ جو نبوت کے اعلان سے پہلے ہی ہاشمی, قریشی, مکی اور مدنی نہیں بلکہ امین اور صادق کے نام سے پہچانا جاتا تھا۔۔۔ جس کو یہ علم نہیں تھا کہ وہ اپنے بے مثال کردار کی وجہ سے چالیس سال کی عمر میں قیامت تک ے لئے تمام انسانوں کا امام بنادیا جائے گا۔۔۔ جو مجمع میں کھڑا ہو تو عام لوگوں جیسا لگے۔۔۔ جو ملے تو مسکرا کر سلامتی بھیجے۔۔۔ جس کا زندگی بھر کھیل تماشوں اور ہلے گلے سے کوئی تعلق نہیں رہا۔۔۔ جس کو بلاوجہ قہقہے لگاتے, مستیاں کرتے نہیں دیکھا گیا۔۔۔ جس کو بہترین تجارتی اصولوں کی وجہ سے شادی کاپیغام بھیجا گیا۔۔۔ جو بیٹی کے لئے محبت سے کھڑا ہو جائے۔۔۔  جس پر اسکے گھر والوں کو بھی اعتماد تھا اور شہر کے لوگ بھی بھروسہ کرتے تھے۔۔۔ جو راستے چلے تو اپنے لئے بچھائے گئے کانٹوں کو نظر انداز کردے لیکن راہ میں موجود مظلوم جانوروں کی تکلیف پر بے چین ہو جائے۔۔۔ جو اپنے امتیوں کے لئے راتوں کو جاگ کر روئے اور ان کے لئے الله سے معافی طلب کرے۔۔۔ 

 بہترین انسان, بہترین مرد, بہترین دوست, بہترین پڑوسی, بہترین ہمسفر, بہترین بھتیجا, بہترین شوہر, بہترین باپ, بہترین رسول, بہترین رہنما, بہترین قائد, بہترین عالم, بہترین چرواہا, بہترین تاجر, بہترین آقا, بہترین امام, بہترین سیاستدان, بہترین قانون دان, بہترین سالار, بہترین خطیب, حتی کہ بہترین دشمن… 

آپ صلی الله علیہ وسلم نے جس امت کو ہر روپ میں عزت اور خودداری کی زندگی گذارنے کے بہترین طریقے سکھائے۔۔۔ اس نے ان احسانات کے بدلے کیا دیا۔۔۔ بیو پاری یا بھکاری کردار۔۔۔ 

آپ صلی الله علیہ وسلم کے نام, کردار, اخلاق۔۔۔ ان کی ہر چیز کی قیمت وصول کرلیتے ہیں۔۔۔ مشہور نعت خواں مہنگے علاقوں میں شاہانہ فلیٹ اور گھر خریدتے ہیں۔۔۔ تو کہیں مسکین اور نابینا بازاروں میں نعتیں سنا سنا کر لوگوں سے دو دو پانچ پانچ روپے جمع کررہے ہوتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔ پڑوسیوں پر مہنگے میلاد کرکے رعب ڈالتے ہیں۔۔۔ میلاد کے لئے ٹینٹ لگا کر لاکھوں روپے کی سڑک توڑتے ہیں جو کہ پبلک پراپرٹی ہوتی ہے, لاکھوں لوگوں کی امانت۔۔۔۔۔۔ کروڑوں روپے کی مٹھائیوں تقسیم کی جاتی ہیں تو کہیں لوگ سال بھر ایک وقت ایک اچھے کھانے کا خواب دیکھتے ہیں۔۔۔ ساری راتیں نعتیں پڑھنے کے لئے جاگ لیتے ہیں جبکہ لاکھوں بیمار, معذور مدد کے منتظر بیٹھے ہیں۔۔۔۔۔۔ 

 ان سب کے باوجود بھکاری۔۔۔ الله جانے اگر آپ صلی الله علیہ وسلم اس وقت ہمارے سامنے آجائیں تو کیا سوچیں گے۔۔۔ کتنی کوفت ہوگی انھیں لاکھوں مسلمان روتے گڑگڑاتے ہوئے بھوکے ننگے بھکاری بنے اپنے نکمے پن کا رونا روئیں گے۔۔۔ بے علم, میلے کچیلے, پان تھوکتے, وحشت ناک امتی۔۔۔ دنیا کے امام دنیا کے معاملات سے بے خبر۔۔۔ انسانوں کو راحت اور آسانیاں دینے والے انسانوں کے مسائل سے بے پرواہ۔۔۔ جن کو ہدایت کا پیغام پہنچانے کا حکم ہے انھیں کافر کہہ کر نفرت کا نشانہ بناتے ہیں۔۔۔ لوگوں کو الله سے قریب کرنے کے بجائے خود سے بھی دور بھگا دیں۔۔۔ 

کیا محفل میلاد ان سب غفلتوں کا بدل ہو سکتا ہے۔۔۔  

Can Milad be an alternate for the real task given to us by the Prophet Muhammad (pbuh)…. do good deeds, protect ourselves and our family from Hellfire, keeping ourselves away from vulgarity and sins, study and preach Qur’anic teachings, establish a political system based on justice and basic equal rights for all human beings, be fair and firm in dealings, be the custodian of people’s happiness and their rights?
Christians celebrate Christmas (Jesus/Hazrat Isa’s Birthday) and they sell things on discount to please God and to benefit non-Christians as well.  Pakistanis celebrate Milad (Prophet Muhammad (pbuh)’s birthday)…. what do they do to please God and benefit even non-Muslims?
We feel proud of being the follower and lover of the greatest Prophet of all.  Are we sure our Prophet (S.A.W) would have the same feeling about us?  What have we done to make him proud of us?  Just one action that would make him happy on the Day of Judgement?  He certainly wouldn’t care about mere words of praising.
 http://youtu.be/5e5o9–2v0Q

 

About Rubik
I'm Be-Positive. Life is like tea; hot, cold or spicy. I enjoy every sip of it. I love listening to the rhythm of my heart, that's the best

Leave a comment