The Real Celebrities of Pakistan – Under the Spotlight of Sun

“Say: “Who is it that sustains you (in life) from the sky and from the earth? or who is it that has power over hearing and sight? And who is it that brings out the living from the dead and the dead from the living? and who is it that rules and regulates all affairs?” They will soon say, “Allah”. Say, “will ye not then show piety (to Him)?”…. Surah Yunus/Jonah 31

“Verily, it is Allah, Who causes the seed-grain and the fruit-stone (like date-stone) to split and sprout.”… Surah Al-An’aam/The Cattle 95

“And among His Signs (in this), that you see the earth barren, but when We send down water (rain) to it, it is stirred to life and growth (of vegetations). Verily, He Who gives it life, surely, (He) is Able to give life to the dead (on the Day of Resurrection). Indeed! He is Able to do all things..”  Surah Fussilaat/Explained in Detail 39

The real celebrities of Pakistan
Under the spotlight of sun
They produce treasure from the humus
The talent they possess is the true one
.
These are the farmers of my land
stupendous celebrities who perform miracle
They sow what gives life to this earth
They grow what gives energy to people
.
They worry about how to get the seeds,
they are tensed when its time to irrigate,
they suffer while buying good fertilizer,
they sow, they grow and they celebrate
.
Their smile is the beauty of this land.  
Their dance is the real dance of joy.  
They don’t ask too much from this nation.  
But they do deserve a break, few moments to enjoy.
.
.
 I am a big fan of them.  They are our asset and the best among country’s human resources.  Those who God chooses to perform His miracles in seed and soil.   

These are the great human beings who without any exhaustion, continue to fulfill their duty to feed the nation every year.  .  They get dirty, they get sweaty, they work hard, they suffer man-caused disasters but they don’t give up.  Thus, I don’t give up loving them. 

May Allah (SWT) bless the farmers and villagers of my land, make their farming tasks easy for them, provide them with fertile soil, fecund seeds and fresh water.  May they continue to perform miracles with their hands.  May Allah (SWT) protect them from the brutal and wild feudal-lords.  May they never be touched by any sickness, diseases and disasters touch them.  Ameen!

.

ڈھٹائی اور مستقل مزاجی میں کیا فرق ہے… برے کام پر ڈٹ جانا ڈھٹائی اور اچھے کام پر جمے رہنا مستقل مزاجی ہے…
یہ ہیں پاکستان کے اصل ید بیضاء اور ید عیسی اور ید ک الخیر… میرے ملک کے وہ انسان جنھیں الله نے میرے رزق کا ذریعہ بنایا… جنکی میں بہت فین ہوں… جو میرے  سلیبرٹیز ہیں… یہ پاک سر زمین کے چمکتے ستارے ہیں…

.
میرے ملک کے وہ فنکار جو مٹی سے سونا نکالتے ہیں… وہ حساس لوگ جو مٹی کی پیاس کو پہچانتے ہیں… وہ سچے لوگ جو آسمان کی طرف نگاہ کریں تو بادل رحمت بن کر برستے ہیں… 
.
حالانکہ فنکار ہونے کا، سچے ہونے کا، حساس ہونے کا ڈھنڈورا ہمارے ہاں شوبز اور فائن آرٹس سے تعلق رکھنے والے پیٹتے ہیں…
الله سبحانہ و تعالی قرآن میں فرماتے ہیں کہ…
 الله وہ جو بے جان سے جاندار اور جاندار سے بے جان نکالتا ہے
.
اور الله کی اس قدرت کے سب سے بڑے گواہ یہی کسان اور دہقان ہوتے ہیں… 
سارا سال اس مٹی میں بے جان بیج بوتے ہیں اور جاندار پودے اگاتے ہیں… ان پودوں پر سبزیاں ہوتی ہیں… چاول، گندم اور نہ جانے کیا کیا ان سے ملتا ہے… کبھی اپنی زمہ داریوں سے گھبراتے نہیں… کبھی اس تخلیقی عمل کا حصّہ بننے سے اکتاتے نہیں…
.
اس مستنڈی قوم کے لئے ہر تکلیف اٹھاتے ہیں اور بغیر کسی شکایات کے، بغیر اپنی بڑائیاں مارے، مسکراتے ہوۓ انکے رزق کا انتظام کرتے ہیں …یہ ہیں مستقل مزاج لوگ… اس سے زیادہ تہذیب اور انسانیت کیا ہوگی کہ انسان اگاۓ خود اور کھلاۓ سب کو… خود اسے اور اس کے بچوں کو سوکھی روٹی ملے اور کروڑوں لوگ پیٹ بھر کر کھائیں اور چین کی نیند سوئیں…
.
حالانکہ انکے نام کا کوئی دن نہیں منایا جاتا… لیکن ایک ایک لقمہ کھاتے وقت انکی عظمت کو خراج تحسین تو پیش کیا جا سکتے ہے… انکے حق میں دعا تو کی جاسکتی ہے…
.
سارے سیاستدان ایک کام کرتے ہیں اپنے مفاد میں تو اپنے منہ سے اپنی تعریفیں کرتے نہیں تھکتے… گھنٹوں ٹی وی پر وہ اور انکے چیلے چانٹے اپنی بڑائیاں مارتے ہیں… جو کہ ایک بہت بڑی اخلاقی کمزوری ہے… سالوں پرانا ایک ایک کام گنواتے ہیں… اپنی حرکتوں اور بیرونی ملکوں کی منصوبہ بندی کے نتیجے میں جو جھوٹی موٹی دشمنیاں ایک دوسرے کی پالتے ہیں اور اس کی آڑ میں عوام کا قتل عام کرتے ہیں… اور اگر خود کو ایک تکلیف پنہنچ جاۓ تو سالوں روتے رہتے ہیں… بے پھل و پھول درخت لگا کر قومی دولت بھی ضایع کرتے ہیں اور اس پر اکڑتے بھی ہیں، گالیاں بھی دیتے ہیں… اور پھر بھی قوم کے ہیرو بننے کی کوشش کرتے ہیں… عورتیں پڑھ لکھ کر بھی سر عام ناچ گانا ہی کر پاتی ہیں، باقی چیزوں میں بے کھاریاں بے بس… پھر بھی تہذیب یافتہ کہلاتی ہیں… بڑے والے جرائم پیشہ سیاستدانوں کی تو بات ہی کیا… کوئی صدر، کوئی وزیر اعظم، کوئی اسمبلیوں میں بیٹھا ہے… اور اب تو بے خوف ہو کر جرم کرتے ہیں… کیمروں اور شہادتوں کی بھی پرواہ نہیں کرتے… یہ ہیں ڈھیٹ لوگ….
.
یہی حال دوسرے شعبوں کا بھی ہے… کچھ اپنی چرب زبانی سے لوگوں کا دل لبھا کر دلوں کے بادشاہ اور ملکہ بنے بیٹھے ہیں… کوئی اپنے سٹائل مار کر اکڑے پھر رہے ہیں… کوئی میک اپ میں ڈوب کر اپنی شخصیت کے راز ظاہر کر رہے ہیں… اتنی اتنی عمروں میں جانوروں کی طرح اچھل کود، عجیب حلیہ تماشہ بنا کر اسے ٹیلنٹ کہتے ہیں… اور بچوں کو ہم کہتے ہیں کہ انسان کے بچوں کی طرح تمیز سے بیٹھ کر بات کرو… اتنے تعریف کے بھوکے کہ دنیا کی کوئی آسائش انکا پیٹ اور نیت نہیں بھر سکتی… لاکھوں کما رہے ہیں پھر بھی فینز کے مالی اور اخلاقی آسرے کے محتاج رہتے ہیں… اپنی کمائی تو اپنے ہی عیش و عشرت پر اڑا دیتے ہیں… کیا بد نصیبی ہے… 
.
یا الله سبحانہ و تعالی! آپ سے میری دعا ہے کہ اداکار، گلوکار، سیاستدان اور دوسرے شعبے کے لوگ تو پیدا ہوتے اور مرتے رہتے ہیں… جو انکی حرکتیں ہیں تو انکی جگہ لینے والے  بہت ہیں کوئی کمی نہیں پڑنے والی… لیکن میرے ملک کے کسانوں، دیہاتیوں اور دہقانوں کو زندہ سلامت، صحت مند رکھیے… یہ پاکستان کا سرمایہ ہیں… یہ خود دار ہیں، کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھلاتے… کسی کی تعریف کے محتاج نہیں… جو عیش پاکستان کے سرمایہ دار، وڈیرے اور سیاستدان کر رہے ہیں وہ انکو بھی میسر آۓ… یہ آپ کے پاکستان کی صحیح قدر کرنے والے لوگ ہیں… انکو ہر آفت اور مصیبت سے بچا لیں… نہ یہ چرب زبان ہیں، نہ دھوکے باز، نہ ریا کار، نہ مکار, نہ چھین کر کھاتے ہیں نہ پٹا کر…… انہیں وڈیروں، سرمایہ داروں، سیاستدانوں اور تمام شر پسندوں کے شر اور شیطانی منصوبوں سے محفوظ رکھیں… ایسے مستقل مزاج انسان کسی ملک کو کم ہی میسر آ تے ہیں… آمین…
.

About Rubik
I'm Be-Positive. Life is like tea; hot, cold or spicy. I enjoy every sip of it. I love listening to the rhythm of my heart, that's the best

Leave a comment